آپ کی توہین ناقابل برداشت ہے

اے خاصہ خاصان رسلﷺ وقت دعاہے
امت پہ تری آکے عجب وقت پڑاہے

شاعرنے مسلمانوں کی زبوں حالی اورانحطاط کانقشہ بہت خوبصورت اندازمیں پیش کیاہے۔یہ اس وقت کی بات ہے لیکن اگرشاعرآج مسلمانوں کی حالت زارکو دیکھتاتوشائدانکے پاس کوئی لفظی اسلوب اورکوئی شعری پیرایہ ہوتا، جواس لہولہو کیفیت بیان کرسکتا۔آپﷺ کی التفات کی تب اتنی ضرورت نہ تھی جتنی اب ہے۔

ہم مسلمان صدیوں سے تاریخ کے لئے وجہ فخرونازرہے، تب قدم قدم اورلفظ لفظ قرآن پاک ہمارا راہنما اور اسوہ رسول پاکﷺ چراغ حیات تھا۔ نتیجہ معلوم کہ ہم زندگی کے ہرمیدان میں کامیاب وکامران رہے، لیکن جونہی ہم نے راہنمائی کے لئے اس سراج منیرکو چھوڑ کر ادھرادھرجھانکناشروع کردیا، ہم تاریکیوں میں بھٹک کررہ گئے۔آج وہی امت جوخیرالامم ہے، تاریخ کے چوراہے میں تماشاہوکر رہ گئی ہے اورشہنشاہوں کے گریبانوں سے کھیلنے والے آج خوداپنے گریبانوں کے تاربیچ رہے ہیں۔

آہ۔۔ہم برداشت کرتے رہے۔۔اپنے اوراپنے بچوں کاناحق خون۔۔۔غیروں کی ہرقسم چیرہ دستیوں کو ۔۔۔عراق اورافغانستان تودورہیں۔۔۔وطن عزیز کے حالات ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں۔ہماری نظروں کے سامنے ہماری ماوؤں اوربہنوں کی عزتیں لوٹ لی گئیں۔۔ہم خاموش رہیں۔ کیونکہ ہمارے اندرکااحساس برف سے زیادہ سرداورپھترسے زیادہ مردہ ہوچکاہے۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔وہ ظالم اوربے حس پھربھی بازنہ آئے۔۔اورہمارے عزت نفس پروارکرتے کرتے اورہماری بے حسی اوربے غیرتی کاامتحان لیتے لیتے ۔۔۔آہ۔۔۔۔۔وہی حماقت کربیٹھے۔۔۔جس نے میرے جیسے ادنیٰ اوربے حس مسلمان کے دل کاسکون اورراتوں کی نیند بھی چھین لیا۔۔

اس ہستی پر وارکیا۔۔جوہمارے لئے ہماری جان، ہمارے ماں باپ، بال بچوں اورپوری کائنات سے زیادہ محبوب ہے۔۔۔

انہیں ایساکرنے کی کیاضرورت تھی۔ انہیں ہمارے ساتھ کھیلتے ہوئے دیگرکرتبوں سے لطف نہ ملا۔۔وہ مادرپدرآزاد تہذیب کے پروردہ ہمارے خون جگرکوکیوں اپنے لئے لطف کاسامان سمجھتے ہیں۔۔
اے خاصہ خاصان رسلﷺ وقت دعاہے
امت پہ تری آکے عجب وقت پڑاہے

آج طاغوتی قوتوں کی سب سے بڑی خواہش اورکوشش یہ ہے کہ اس گنہگار، اس فاقہ کش اوراس گئے گذرےمسلمان کے دل سے "روح محمدﷺ" نکال دی جائے۔۔ابلیسی قوتوں کی بھول ہے کہ مسلمان اس اسم مبارک کو بھول سکتے ہیں اوراس ذات کی توہین برداشت کرسکتے ہیں۔ ہم خودکوبھول سکتے ہیں ، اپنے جسموں کو تیروں سے چھلنی کراسکتے ہیں، دارورسن پرجھول سکتے ہیں مگراس ذات کو نہیں بھول سکتے اورنہ آپﷺ کی توہین برادشت کرسکتے ہیں۔ہمیں محبت عقیدوں اورنظریات سے نہیں بلکہ آپﷺ کی ذات سے ہے، اوراگرآپﷺ کی ذات سے محبت نہ ہوتواللہ اوراسلام سے محبت نہیں ہوسکتی۔۔

پڑھنے کا بہت بہت شکریہ۔۔
MP Khan
About the Author: MP Khan Read More Articles by MP Khan: 107 Articles with 109103 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.