احمقوں کی جنت

ہم پاکستانی شاید احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کہنے والے یہ بھی کہیں گے آپ لوگ تو ہر وقت تنقید ہی کرتے ہو لیکن کیا کریں پھر کام بھی تو ڈھنگ کا ہو-

مانا پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اس ٹیلینٹ کا غلط استعمال کرو گے تو آواز تو آئے گی جس میں غصہ بھی ہوگا تنقید بھی ہوگی-

۳ منٹ میں زیادہ کک لگانے کا ریکارڈ
قومی ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ
۳ منٹ میں ۳ روٹیاں بنانے کا ریکارڈ

کیا واقعی یہ ٹیلینٹ ہے !!!

کیا اس طرح کے ٹیلنٹ کو فروغ دے کر آپ پاکستان سے بجلی کا خاتمہ کرسکتے ہو
غربت ختم کرسکتے ہو
امن قائم کرسکتے ہو

اس ملک میں انجینیرز موجود ہیں ڈاکٹر ہیں سائنٹیسٹ ہیں- کالج اور یونیورسٹی کے ایسے طالب علم موجود ہیں جو اس ملک کے لوگوں کے لئے مختلف ایجادات کو ایجاد کرسکتے ہیں کبھی ان کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جاتی-

یہ کیا طریقہ ہے کہ ہم ہمیشہ ان لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں جو صرف وہ کام کرتے ہیں جو کوئی فائدہ نہ دے سکے یا فراڈ ہو پانی سے چلنے والی کار کو تو ہم بہت سپورٹ کرتے ہیں اور اس فراڈ کھل جانے کے بعد ایک لفظ ندامت کا نہیں کہتے کہ بلاسوچے سمجھے سپورٹ کرنا شروع کردیا تھا جب کے حقیقت کا معلوم بھی نہیں تھا-

اس ملک میں موجود لوگوں کو یہ نہیں معلوم ہوگا کہ اس ملک میں کتنے ریسیرچ سینٹر ہیں لیکن یہ ضرور معلوم ہوگا کہ ۳ منٹ میں کیا کیا کام کئے جاسکتے ہیں-

اس ملک میں جہاں سولہ جماعتیں پاس نوکری کے لئے دھکے کھاتا ہو اور میٹرک پاس صرف چھکے لگانے پر انعامات وصول کرتا ہو اور ۱۰ میچز ہارنے کے بعد ایک میچ میں ۵۰ رنز بنانے پر لاکھوں کے چیک وصول کرتا ہو ویاں پھر کک لگانے اور روٹیاں بنانے کے ریکارڈ ہی بن سکتے ہیں-

معذرت کے ساتھ اس ملک کے لوگ واقعی احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں-
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 23986 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More