سارا سال آنکھیں دُکھیں نہ بیمار ہو مع عاشُورا کے روزوے

حضرتِ سَیِّدُنا ابوہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایَت ہے حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم،رسولِ مُحتَشَم،شافِعِ اُمَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:''رَمَضان کے بعدمُحرَّم کا روزہ افضل ہے اورفَر ض کے بعد افضل نَماز صَلٰو ۃُ اللَّیل (یعنی رات کے نوافِل) ہے ۔
(صحیح مسلم ص٨٩١حدیث١١٦٣)

طبیبوں کے طبیب ، اللہ کے حبیب ، حبیبِ لبیب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رَحمت نشان ہے : مُحَرَّم کے ہر دن کا روزہ ایک مہینہ کے روزوں کے برابر ہے۔ (طَبَرانی فی الصغےرج٢ص ٨٧حدیث١٥٨٠)

عاشُوراء کا روزہ
حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں،''میں نے سلطانِ دوجہان، شَہَنشاہِ کون ومکان، رَحمتِ عالَمیان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو کسی دن کے روز ہ کو اور دن پر فضیلت دیکر جُستُجو فرماتے نہ دیکھا مگر یہ کہ عاشوراء کا دن اور یہ کہ رَمَضان کا مہینہ۔''
( صحیح بخاری ج١ص٦٥٧حدیث٢٠٠٦)

یہودیّوں کی مُخالَفَت کرو
نبیِّ رَحمت ،شفیعِ امّت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: یومِ عاشوراء کا روزہ رکھو اور اِس میں یہودیوں کی مخالَفَت کرو، اس سے پہلے یا بعد میں بھی ایک دن کا روزہ رکھو۔
( مسند امام احمد ج١ص٥١٨ حدیث٢١٥٤)

عاشوراء کا روزہ جب بھی رکھیں تو ساتھ ہی نویں٩ یا گیارہویں١١ مُحرَّمُ الحرام کا روزہ بھی رکھ لینا بہتر ہے۔

حضرتِ سیِّدُنا ابوقَتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ر وایت ہے، رسولُ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں: مجھے اللّٰہ پر گُمان ہے کہ عاشورا کا روزہ ا یک سال قبل کے گُناہ مِٹادیتاہے۔
( صحیح مسلم ص٥٩٠حدیث١١٦٢)

سارا سال آنکھیں دُکھیں نہ بیمار ہو
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں ،مُحرَّم کی نویں٩ اور دسویں ١٠ کو روزہ رکھے تو بَہُت ثواب پائے گا ۔ بال بچّوں کیلئے دسویں١٠ مُحرَّم کو خوب اچّھے اچّھے کھانے پکائے تواِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سال بھر تک گھر میں بَرکت رہے گی۔بہتر ہے کہ کِھچڑا پکا کر حضرِت شہید کربلا سیِّدُناامامِ حُسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فاتحہ کرے بَہُت مُجرّب (یعنی مؤثر وآزمودہ) ہے ۔ اسی تاریخ یعنی ١٠مُحرَّمُ الْحرام کو غسل کرے تو تمام سال اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بیماریوں سے اَمن میں رہے گا کیونکہ اس دن آبِ زَم زَم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے ( تفسیر روحُ البیان،ج٤،ص١٤٢کوئٹہ،اسلامی زندگی ص٩٣ )سروَرِکائنات، شاہِ موجودات صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا،جو شخص یومِ عاشوراء اِثمدسرمہ آنکھوں میں لگائے تو اس کی آنکھیں کبھی بھی نہ دُکھیں گی ۔
(شعبُ الایمان ج٣ ص٣٦٧حدیث٣٧٩٧ )

فیضان سنت کا فیضان ۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔
وہ آج تک نوازتا ہی چلا جارہا ہے اپنے لطف وکرم سے مجھے
بس ایک بار کہا تھا میں نے یا اللہ مجھ پر رحم کر مصطفی کے واسطے
Abu Hanzalah M.Arshad Madani
About the Author: Abu Hanzalah M.Arshad Madani Read More Articles by Abu Hanzalah M.Arshad Madani: 178 Articles with 351545 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.