برچھی نہیں ووٹ کی پرچی

میں ایک نوجوان ہو ں پاکستان کے حالات سے بے پناہ پریشان ہو ں اکثر اوقات مجھے ڈپریشن کا دورہ بھی پڑتا ہے اورمیں سوچتا ہو ں کہ ملک میں انقلاب برپا کردوں.... کرپٹ او ربددیانت غنڈوں کو مسنداقتدار سے اٹھا کر نیچے پٹخ دوں میں بحثیت مسلمان نبی اقدس ﷺکی اس حدیث پر بھی ایمان رکھتا ہو ں جس کا مفہوم یہ ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ جنت میں نوجوانوں کے سردار ہو ں گے لیکن کیا میں نے اما م کی سیرت کا مطالعہ کیا ....کیا میں نے کبھی یہ سوچا کہ امام عالی مقام نے کس مقصد کےلئے اپنی اور اپنے اہل وعیال کی جان تک قربان کردی....کیا آج مجھے امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہاد ت پر ماتم کی بجائے اپنی عقل پر ماتم نہیں کرنا چاہیے ؟کہ امام نے تو یزید جیسے حکمران کو برداشت نہیں کیا لیکن آج تو مسلمانوں کے امیر المومنین اور امام تو اس سے ہزارگنا زیادہ رذیل ہیں لیکن میں انھیں ٹھنڈے پیٹوں برداشت کررہا ہوں کیا مجھے ان کے خلاف کربلا نہیں برپا کرنی چاہیے ؟ کیا مجھے ان کے خلاف تلوار لے کر میدان عمل میں جہاد نہیں کرنا چاہیے ....جب میں نے اپنے آپ سے یہ سوال کئے تو میرا ضمیر مجھے ملامت کرنے لگا اور مجھے آمادہ کرنے لگا کہ ہاں مجھے ضرور ان بدبخت حکمرانوں سے نجات حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ایوان اقتدار پر ایسے لوگوں کو فائز کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے جو محلات کی بجائے میرے جیسے دوچار مرلے کے مکان میں رہتے ہوں میرے دکھ درد میں میرے شانہ بشانہ کھڑے ہو ں .... جب میں نے خود کواس جہا د کے لیے تیار پایا ....تو میں نے سوچا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کے پاس تو برچھی تھی جس سے انھوں نے حکمرانوں کو سیدھا کرنے کےلئے علم جہاد بلند کیا.... تو آج میرے پاس کیا ہے تو میں نے سوچا کہ ہاں آج تم نے جہاد کرنا ہے لیکن آج تمھار ا ہتھیار برچھی نہیں ....بلکہ” ووٹ کی پرچی“ ہے میرے نوجوان بھائیو! اگر تو آ پ کے پاس یہ ہتھیار موجود ہے آ پ نے ووٹر لسٹ میں اپنا نام چیک کرلیا او روہ موجو د ہے تو یہ بہت اچھا ہے آپ یقینا جہاد کے لیے تیار ہیں.... لیکن اگر آ پ کا نام نہیں تو سوچیں کہ بغیر ہتھیار کے آپ جہاد کیسے کریں گے.... اٹھیں اور عزم کریں کہ سب سے پہلے اپنا پھر اپنے اہل خانہ اور اپنے دوست احباب کا ووٹ درج کرواﺅ ں گا اور پھر ان ووٹرز کو درست سمت میں گائیڈ کروں گا.... کیونکہ ایسا نہ ہو کہ ہم ایک بار پھر ان لفنگے بدمعاشوں کے ہاتھوں ٹریپ ہو جائیں وہ بہت جلد نت نئے رنگ برنگے ریپرز کے ساتھ زہر کی گولیاں آ پ کو دینے آرہے ہیں لیکن اس بار آپ نے ہوشیار رہنا ہے اور ان کے ہاتھوں ٹریپ نہیں ہو نا کیونکہ قوم کی مایوسی آخری حدوں کو چھو رہی ہے اگر اس الیکشن میں ایسی قیادت منتخب نہ ہوئی جو قوم کی امیدوں پر پور ا اترے تو پھر شاید ....شاید.... اس سے آگے میرا قلم خاموش ہے ....۔
INAM UL HAQ AWAN
About the Author: INAM UL HAQ AWAN Read More Articles by INAM UL HAQ AWAN: 24 Articles with 27353 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.