پردہ قران کی روشنی میں

 اللہ قرآن پاک کے سورت النور میں ارشاد فرماتا ہے۔

مسلمان مرد وں کو حکم دو کہ اپنی نگاہیں نیچھیں رکھیں(٥٤) اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں (٥٥) یہ ان کے لئے بہت ستھرا ہےبیشک اللہ کو ان کے کاموں کی خبر ہے ۔ اور مسلمان عورتوں کو حکم دو کہ اپنی نگاہیں کچھ نیچھی رکھیں (٥٦)اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ سنگھار نہ دکھائیں (٥٧)مگر جتنا خود ہی ظاہر ہےاور دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالےرہیں۔اور اپنا سنگھار ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ (٥٨) یا شوہروں کے باپ (٥٩) یا اپنے بیٹے (٦٠)یا شوہروں کے بیٹے(٦١) یا اپنے بھائی یا اپنے بھتیجے یا اپنے بھانجھے (٦٢) یا اپنے دین کی عورتیں یا کنیزیں جو اپنے ہاتھ کی ملکیت ہوں (٦٣)یا نوکر بشرطیکہ شہوت والے مرد نہ ہوں (٦٤) یا وہ بچے جنھیں عورتوں کی شرم کی چیزوں کی خبر نہیں (٦٥)اور زمین پر پاؤں زور سے نہ رکھیں کہ ظاہر ہوجائے انکا چھپا ہوا سنگھار (٦٦)اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانوں! سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ اور بجا کردو اپنوں میں ان کا جو بے نکاح ہوں (٦٧) اور اپنے لائق بندوں اور کنیزوں کا اگر وہ فقیر ہوں تو اللہ انہیں غنی کردے گا اپنے اپنے فضل کے سبب (٦٨) اللہ بڑی وسعت والا علم والا ہے اور چاہے کہ بچے رہیں (٦٩)
syed abubakar ali shah
About the Author: syed abubakar ali shah Read More Articles by syed abubakar ali shah: 28 Articles with 23743 views 36 years old men .graduate and civil employer .write articles for hamariweb for learning in journalism... View More