یہ وقت کیا ہے۔۔۔۔

سرآئزک نیوٹن کہتے ہیں ”وقت ایک سمندر ہے جس میں زندگی کا جہاز تیر رہا ہے،،یہ وقت کیا ہے؟جو اتنی تیزی سے ہما ری زندگی کے ایک سال بہا کر لے گیا اور ہمیں خبر بھی نہ ہو ئی ابھی توکیلنڈ ردیوار پرلٹکا یا تھا چند دنوںکی بات ہے کہ ڈا ئری کے پہلے صفحے پر اپنے نام کے ساتھ سارے سال کی پلا ننگ لکھی تھی یہ کرنا ہے وہ اچیوکرنا ہے مگرہما رے سا رے پلان سا رے ارادے دھرے رہ گئے زندگی میں ہر شام سورج غروب ہو تا ہے ہمیں ا حساس نہیں ہوتا یہ احساس یکم جنوری کی صبح اخبارات میں گزرے سال کے غروب ہو تے سورج کی تصویر دیکھ کر ہی کیو ںہو تا ہے ایک سال کے کل آٹھ ہزارسات سوسا ٹھ گھنٹے( 8760)کہاںگئے کچھ پتہ ہی نہین چلا ابھی سنبھلنے بھی نہ پا ئے تھے نیا سال شروع ہو گیا کیا کیا جا ئے زما نے کی رفتا ر ہی بہت تیز ہے بقول شاعرِِِِِِِ ”زندگی ہے یا کو ئی طو فا ن ہے،، یہا ں بھی طلب اور رسدکا نظام را ئج ہے وقت بہت کم اورکام اتنے زیا دہ کہ زندگی میںفرصت کے لمحات میسر ہی نہیں ۔

اگر پورے ملک کی مجموعی صورت حال کا جا ئزہ لیا جا ئے تو ہم دہشت گر دی ، بھتہ خوری اورلا قا نونیت کے گو رکھ دھندوں میں پورا سال پھنسے رہے رہی سہی کسر ڈرون حملوں اور اچا نک لگنے وا لی آتشزدگی کے عذاب نے پوری کردی گز شتہ سالوں کے حالات واقعات اگلے سالوں کے لئے چیلنج بن کر آتے ہیں ہم ایک قر ض میں ڈو بی ہو ئی قوم ہیں ہما رے حکمرا نوں نے ہم پرا تنا قرض لاد دیا ہے کہ ہمار ی آنے وا لی کئی نسلیں اس کے سود تلے گر وی ہو چکی ہے نو جوان نسل بیروزگا ری ، فکری بحران اور احتجا جی مزاج کا شکار ہے سی این جی اور بجلی کی لو ڈ زیڈنگ نے عام پا کستانی کو اقتصادی مشکلات کا شکاربنا ئے رکھا جس کی وجہ سے ملک میں کرائم کے وا قعات میں اضا فہ ہوا سرکا ری محکموں سے عام لوگوں تک بدعنوانی، چوری ، رشوت ستا نی اورکر پشن میں ریکا رڈ اضافہ ہوا دومختلف تعلیمی نظام انگریزی اور اردو نے حاکم ومحکوم کا فا صلہ برقرار رکھا اس سال بھی اس میں کو ئی انقلابی کا م نہ ہوسکا البتہ پنجاب حکومت میں اس پر تھوڑا بہت کام ضرور ہوا ۔ ملک کے حالات خواہ کتنے ہی کیو ں نہ خراب ہوں بحیثت مسلمان ہمیں امیدکا دامن نہیں چھوڑنا چا ہیے ہرسیا ہ رات کے بعد صبح کا اجالا ضرورہو تا ہے ہو سکتا ہے ملک جس کر ائسس سے گزر رہا ہے اس سے نکل کر اگلے سال کچھ اچھے حالات ہما رے منتظرہوں کیو نکہ وطن عزیز کے کچھ بہی خواہ ایسے بھی ہیں جنھوں نے ملک کا نام سنوارنے کی کو شش بھی کی چند طا لب علموں نے نا مسا عد حالات کے با وجود تعلیمی میدان میں غیر معمولی کا رکردگی دکھا کر ملک وقوم کا نا م روشن کیا تودوسری جانب عدلیہ نے کئی دلیرانہ فیصلے کئے اداروں کے سربراہوں کوعد الت کے کٹہرے میں لاکھڑاکیا عدلیہ کے منصفا نہ فیصلوںکی بدولت نئے سال میںمثبت تبدیلی آنی شروع ہوگی سب پرامید ہیںکہ آنے والا وقت ایک روشن پا کستان کی ضمانت ہوگا وقت کی کھوج میںمشہورشاعر جا وید اختراپنی نئی کتاب (لا وا ) میں ایک خوبصورت نظم لکھتے ہیں آپ بھی پڑھئے۔
یہ وقت کیا ہے یہ کیا ہے جوآخر مسلسل گز ر رہا ہے؟
یہ جب نہ گزرا تھا تب کہاںتھا کہیںتو ہو گا ؟
گزر گیا ہے تو اب کہا ں ہے کہیں تو ہو گا
کہاںسے آیا کد ھر گیا یہ کب سے کب تک کا سلسلہ ہے یہ وقت کیا ہے؟
یہ وا قعے،یہ حا د ثے ، تصادم ،ہر ایک غم اور ہر ایک مسرت ، ہر ا یک اذیت ،ہر ایک لذت
ہر ایک تبسم ،ہر ایک آنسو ہر ایک نغمہ ، ہر ایک خو شبو، وہ زخم کا درد ہوکہ لمس کا جا دو
خود اپنی آوازہو یا ما حول کی صدا ئیں،یہ ذہن میں بنتی بگڑتی ہو ئی فضا ئیں
وہ فکر میں آئیں زلزلیں ہوں کہ دل کی ہلچل تمام حساس سارے جذ بے
کہ جیسے پتے بہتے پا نی کی سطح پر تیر تے ہیں ابھی یہاں ہیں ابھی وہاں ہیں اور اب ہیں بو جھل
دکھا ئی دیتا نہیں ہے لیکن یہ کچھ تو ہے جوکہ بہہ رہا ہے؟
یہ کیسا در یا ہے کن پہا ڑو ں سے آ رہا ہے یہ کس سمندرکو جا رہا ہے؟
یہ وقت کیا ہے؟کبھی کبھی میں یہ سو چتا ہو ںکہ چلتی گاڑی سے پیڑ دیکھو
تو ایسا لگتا ہے دوسری سمت جا رہے ہیں مگر حقیقت میں پیڑ اپنی جگہ کھڑے ہیں
توکیا یہ ممکن ہے ساری صد یا ں قطاراندرقطا راپنی جگہ کھڑی ہو ںیہ وقت سا قط ہواور
ہم ہی گز ر رہے ہوں اس ایک لمحے میںسا رے لمحے سا ری صد یا ںچھپی ہوئی ہوں
نہ کو ئی آئیندہ نہ گز شتہ جوہوچکا جوہورہا ہے جو ہو نے والا ہے میںسوچتا ہوں
توکیا ممکن ہے کہ صدیوں کے سفرمیں ہم ہیں گز رتے ہم ہیں
جسے سمجھتے ہیں ہم کہ گز رتا ہے وہ تھما ہوا ہے
گزرتا ہے کہ تھما ہوا ہے اکا ئی ہے کہ بٹا ہوا ہے، منجمدکہ پگھل رہا ہے
کسے خبر ہے،کسے پتہ ہے یہ وقت کیا ہے
Ainee Niazi
About the Author: Ainee Niazi Read More Articles by Ainee Niazi: 150 Articles with 148247 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.