خزاں کے بعد اور بہار کی آمد"

کل رات سے تیز آندھی اور جھکڑ چل رہے تھے- یہاں کی سونڈ پروف کھڑکیوں اور دروازوں سے بھی ہوا کے غرانے کے آوازیں آرہی تھیں، ٹیلے وِثِن کے چنل مستقل موسم کا حال بتا رہے تھے ساٹھ ستر میل کے رفتار سے ہوا چل رہی تھی خزاں رسیدہ پتوں کی بوچھاڑ تھی اور سرسرانے کے آوازیں- قدرت کا قانون بھی نرالا ہے کچھ دِن پہلے ہی ان درختوں کے پتوں پر رنگوں کا ایک جوبن تھا یوں لگتا تھا ہر ایک پتا ایک پھول بن گیا ہے مجھے یہاں کا یہ موسم بہت پیارا لگتا ہے موسم بہار میں تو پتے کھلتے ہیں اور اس موسم میں کیا دلکش رنگ، سبحان الہ-میں تو ان رنگوں سے بلکل سحر زدہ ہو جاتی ہوں جب دیکھنے سے طبیعت نہیں سیر ہوتی تو کیمرے کو لیا اور تصویریں لینا شروع کیا -گھنے درختوں میں لال پیلے ہرے قرمزی جامنی رنگ کے پتے کیا قدرت کی صناعی، کہ انسان عش عش کر اٹھے -یہ بہار دکھانے کی عمر بہت مختصر ہوتی ہے - یہاں پر انکو fall colors کہا جاتا ہے - - ہم اسکو" خزاں کے رنگ" کہتے ہیں - سردی کے شدت کے ساتھ یہ پتے جھڑنے لگتے ہیں اور نیچےگرے ہوے بھی اپنا حسن دکھاتے ہیں -
باقی پتے تیزی سے پیلے اور پھر بھورے ہونے لگتے ہیں یوں لگتا ہے اب انکا آخری وقت آن پہونچا ان پتوں کو پایا انجام تک پہونچانے کے لئے ایک تیز زوردار آندھی اور جھکڑ چلتے ہیں اور رہے سہی پتے بھی گر جاتے ہیں -

دوپہر کو جاب کچھ خاموشی چا گئی تو میں نے اپنےجوگرس اور جکٹ پہنی فون جیب میں ڈالا اور دروازہ کھول کر باہرنکل آئی - میں جب سے ان ممالک میں ہوں روزمرہ کے چہل قدمی یا واک کو اپنے معمول کا حصہ بنالیا ہے -اس کے بہت سے فوائد ہیں - صحت کے لحاظ سے بھی اور نفسیاتی لحاظ سے بھی - باہر کے تازہ ہوا خوبصورت روشوں اور صاف ستھرے پاتھوں پر گھوم پھر میں کافی تازہ د م ہوجاتی ہوں ، کچھ لوگوں سے ہیلو ہائی بھی ہوجاتے ہے - ہر طرف پتوں کا ڈھیر لگا تھا کچھ لوگ نکل کر اسے سمیٹنے میں مصروف نظر آئے ،کچھ بچے rack کر کے شغل کر رہے تھے -مجھے قدرے دور سے ایک بوڑھی خاتون نظر آئیں -ایک وکوم کلینرچلا کر اسکے موٹے پائپ سے کچھ پتوں کو یکجا کرکےلرزتے ہاتھوں سے ساتھ رکھے ہوئی ڈرم میں ڈالتی -پتوں کا ایک ڈھیر تھا اور وہ بمشکل دو چار پتے اٹھاتی -مجھ میں حسب معمول خدمت خلق کا جذبہ جاگا - میں نے سوچا کہ اسکی مدد کرنی چاہیے -"کیا میں تمہاری مدد کر سکتی ہوں ؟"میں نے انگریزی میں کہا -"ہاں ہاں کیوں نہیں "-"مجھے دستانے دے دو اگر ہو سکے-"وہ جلد ہی میرے لئے باغبانی کے دستانے لے آئی- اسکو پہن کر میں نے دونوں ہاتھوں سے پتے ڈرم میں بھرے وہ بھی تھوڑی مدد کر نے لگی -پتے سمٹے تو اس نے مارے محبت کے مجھے چمٹالیا اور یوں اے لن سے میری دوستی ہوگئی - میں نے اس سے اجازت لی تو اس وعدے کے ساتھ کے میں اس سے ملنے اونگی- "میں زیادہ تر گھر پہ ہوتی ہوں -تم جب جی چاہے آجانا -" دو چار دیں کے بعد پھر وہاں سے گزر ہوا تو میں نے سوچا گھنٹی بجا کر دیکھ لیتی ہوں -گھنٹی کی آوازکے ذرا در بعد اس نے دروازہ کھولا اس نے چمکیلا سرخ رنگ کا بند گلے اور پوری آستیں کا بلوز اور سیاہ سکرٹ زیب تن کیا تھا ہلکا مک اپ ونچی ایڑی کے جوتے ،غرض یہ کے خوب تیار تھی -"وہ میں کیا غلط وقت پر آگئی ہوں ،تم لگتا ہے کسی پارٹی میں جا رہی ہو ؟-" " نہیں نہیں بلکل صحیح ائی ہو میں بس ابھی چرچ سے آئی ہوں -"اس نے مجھے کرسی پیش کی " ہاں وہ آج اتوار ہے - اے لن تم کونسے چرچ میں جاتی ہو؟ " "میں مؤرمون ہوں -" اور اس نے مجھے اپنے چرچ کا محل وقوع بتانا شروع کیا - ایک لمحے کے توقف کے بعد بولی "اور تمہارا چرچ اور مذہب کونسا ہے؟ _" "میں مسلم ہوں " اس نے ذرا غور کے بعد کہا" اوہ موزلم! " میں اس کے چہرے پر آنے والے تاثرات دیکھ رہی تھی -مسلمانوں کو یہاں اب جتنا تفتیشی انداز سے یہاں دیکھا جاتا ہے اور میڈیا میں دکھایا جاتا ہے ،یہ کچھ غیر متوقعہ نہیں تھا -"اچھے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں اس نے میرا ہاتھ تھام کر کہا - پھر میں نےسوچا کہ یہ اچھا موقع ہے اسے اپنے دین کہ بارے میں بتانے کا -" ہم لوگ مسجد جاتے ہیں اور گھر میں بھی پڑھ سکتے ہیں -ہم لوگ دِن میں پانچ دفع نماز ادا کرتے ہیں -"اسے کافی حیرت ہو رہی تھی -اس کے بعد ہمارا گھریلو تعارف ہوا - اس نے بتایا کہ وہ ٣ بچوں کی ماں سولہ کی نانی دادی اور چھتیس کی پر نانی پر دادی ہے -"واو بہت بڑا خاندان ہے تمہارا !" حقیقتاً میں حیرت زدہ تھی کیونکے یہاں لوگ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنا ہی نہیں چاہتے -"ہم مورمون میں شادیاں جلد ہوجاتی ہیں اور ہم زیادہ اولاد کی پیدائش پر یقین رکھتے ہیں،اسکے علاوہ ہم جائز ازواجی تعلقات قائم کرتے ہیں- باکریت اور پاکیزہ رہتے ہیں "-یہ جملہ تو مجھے بیحد بھایا اور الله کا شکر ادا کیا کہ یہاں ایسے لوگ بھی رہتے ہیں -وگرنہ جنسی لحاظ سے تو جانوروں والا حال ہے - میں بیحد حیران ہوتی ہوں کہ اتنی منظم قوم نے اس شعبے کو بلکل ہی کھلا اور بے لگام چھوڑ رکھا ہے -(مورموں عیسائی فرقہ ہے لیکن اس میں اب بھی پغمبر آتے ہیں بہت سے عیسائی انھی عیسائی نہیں مانتے )

ای لن کا صاف ستھرا سجا سجایا گھر بہت خاموش تھا -ایک طرف اس کا پوڈل پھر رہا تھا جو وقتاً فوقتاً آکر اسکی گود میں بیٹھ جاتا اور وہ اس کو پیار سے سہلانے لگتی'یہ میرا چھوٹا سا بچہ ہے اور بہت ہی پیارا !"اتنے بڑے خاندان کے ہوتی ہوئی وہ بلکل تنہا تھی اور یہی تنہائی یہاں کے بوڑھوں کا المیہ ہے ؟ -کرسٹمس کے دِن تھے اس کی چہل پھل ہر طرف تھی اسکا کرسمس tree جگمگا رہا تھا -کرسمس پر اسکا چھوٹا بیٹا اپنے بیٹے کے ساتھ آرہا تھا وہ سوچ سوچ کر بیحد خوش تھی -شوھر کو مرے ہوئی دس سال ہوچکے تهے اور اسکے بعد وہ تنہا تھی "میں نے کوئی دوسرا پارٹنر ڈھونڈھنے کی کوشش ہی نہیں کی " -چند دِن بعد میں اس کے لئے کرسمس کا تحفہ لے گئی قرآن پاک کا یوسف علی کا انگریزی ترجمہ اور پاکستان کا ایک کڑھا ہوا بیگ ،اسنے بھی مجھے بہت خوبصورت تصویری فرہم دیا اپنی بیک کی ہوئی کوکیز ...اور مجھے کرسمس پر کھانے کی دعوت دی -اے لن نے مجہے مارمن مذہب کے بارے بتایا اسکی فیملی کے کافی لوگ مبلغ تھے اور مختلف ممالک میں تبلیغ میں مصروف تھے - یہ فرقہ شمالی امریکہ میں تیزی سے پھیل رہاھے اسکےعلاوہ یوروپ اور افریقہ میں بھی اسکے مبلغ کافی سرگرم ہیں، امریکا کے ریاست یوٹاہ میں ان کی اکثریت ھے اس وقت ریپبلکن پارٹی کا مضبوط امیدوار Mitt Romney اسی فرقے سے ھے اسکے علاوہ مارمن اسپر بہت فخر کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ کا موجد Tim Berners-Lee بھی مارمن تھا-

ہم چھٹتیوں میں شہر سے باہر جا رہے تھے،اس وجہ سے میں نے معذرت کر لی - واپسی پر میں اس سے ملنے گئی تو گھر میں خاموشی تھی-نۓ سال کی مبارکباد کے لئے میں نے اس کےفون پر پیغام دیا -فورن ہی اسکا جوابی پیغام آیاکہ وہ آجکلUtah میں اپنے خاندان کے پا س چند دن کے لئے گئی ہے -یھاں کے بوڑھوں میں تنہائی کی وجہ سے حد درجہ خود اعتمادی اور خود داری پائی جاتی ہے -وہ اپنے سارے کام خود انجام دیتی - ڈرایئونگ،گروسری،کھانا بنانا ،لانڈری وغیرہ ،صفائی کے لیے البتہ ہفتے دو ہفتے میں میڈ بلا لیتی- وہ اپنے گھر میں ہی رہنا چاہتی تھی "میری اس گھر سے بھت یادیں ہیں-اپنے شوہر کے ہمراہ میں نے یہاں بہترین وقت گزارہ ہے"

مجھے نئی سال کے لئے بہترین خواہشات دیں اور بتا کہ اس نے میرے bible کو تھوڑا پڑھ لیا ہے اور کچھ کہانیاں انکے bible کے جیسے ہیں. میں آ کر تم کو کال کرونگی - -اسکی باتوں سے اندازہ ہو رہاتھا جیسے کہ اسے اسلام سے دلچسپی ہو رہی ہے-"تم آنا تو پھر ملتے ہیں" میں نے اسے بایئ کہا -تقریبا ایک ہفتے کے بعد اسکا فون آیا،" عابدہ میں واپس آگئ ہوں، کل میں 11 بجے تم سے ملنے آسکتی ہوں"-"ہاں ضرور کل میں فارغ ہوں- تم میرے ساتھ لئنچ کرنا" ' نہیں میں صرف کافی لے لونگی" یھاں لوگ بغیر کسی تردد کے اپنی پسند نا پسند بتا دیتے ہیں اور بیجا تکلفات میں نہیں پڑتے- میں نے حسب عادت کافی کے ساتھ دو تین چیزیں رکھ دیں- یوٹاہ میں اسکے کافی رشتہ دار تھے ،کافی بڑا خاندان تھا" ہمارے مارمن میں عورتیں بہت محفوظ زندگی گزارتی ہیں" میں نے اسے بتایا کہ ہمارے ہاں بھی یہی طریقہ ہے -
شوہر،باپ،بھائی ،بیٹا عورت کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں- وہ میرے لیے نۓ سال کا ایک خوبصورت سا برف گرتا ہوا گلوب لائ اس میں ھلکی سی موسیقی کی دھن میں ایک گھر کے اوپر برف باری ہورھی ہے-اس نے خود ہی کہاِ' تمھارا بائیبل میں نے پورا پڑھ لیا ہے" "یہ در اصل قرآن کا ترجمہ ہے اصل قرآن عربی میںہے-میں قرآن پاک اٹھاکر لے آیئ اور اسے عربی دکھانے لگی-"تمہیں معلوم ہے کہ قرآن اسی حالت میں ہے جسطرح یہ ہمارے پیغمبر محمد ص پر نازل ہوا تھا" وہ کافی دلچسپی سے سن رہی تھی ،" ہاں میں نے محمد کا نام سنا ہے جسکے ڈنمارک کے اخبار میں کارٹون آۓ تھے اور موزلمز نے بہت ہنگامہ کیا تھا" وہ کافی باتوں سے باخبر تھی،پھر خود ھی کہنے لگی " کسی کے دین یا پیغمبر کے مزاق بنانے کو میں بلکل پسند نہیٓں کرتی- لیکن میں نے سنا ہے کہ تم لوگ اپنے پیغمبر کی نہ تو تصویر بناتے ہو اور نہ statue؟" " ہاں بالکل صحیح ہمارے پیغمبر نے خود اسکو سختی سے منع کیا کیونکہ بعد میں اسی سے بت پرستی شروع ہو جاتی ہے اور بت پرستی اسلام میں حرام ہے"-میں اسے تھوڑا تھوڑآ سمجھانے کی کوشش میں تھی کہ اسکی دلچسپی بھی برقرار رہے اور پریشان بھی نہ ہو- پھر میں نے جان کر سیاست کی بات شروع کی وہ Mitt Romney کی بھت تعریف کر نے لگی " تم جانتی ھو سالٹ لیک سٹی میں جو اولمپک ہوۓ تھے تو اسکا آرگنائزر مٹ رومنی تھا ،وہ بیحد ہوشیار اور تیز شخص ہے خدا کرے کہ وہ صدر بن جاۓ تو امریکا کا سنہرا دور لوٹ آۓ گا" اسنے گھڑی دیکھی " اوہ دو بج گۓ ،3 بجے میری ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ ہے اب چلتی ہوں" میں نے اسے رخصت کیا اور یوں ہماری وقتا فوقتا ملاقات شروع ہوئی--

اگلی مرتبہ جب میں جانے لگی تو میں نے اسکے لیے Dr. Mustafa Abu sway کی مشھور کتاب Jesus Christ the Prophet Of Islam لے لی یہ مجہے خود تحفے میں ملی تھی لیکن میرے لیے اسکا اس سے بہتر مقصد نہیں تھا اس سے پہلے میں نے اسے اتنا بتایا تھاکہ ہم Jesus کو بہت بڑا پیغمبر مانتے ہیں اور اس پر اور تمام پیغمبروں پر ایمان لاتے ہیں اور یہ کہ انکو عیسیٰ علیہ السلام کہتے ہیں وہ بیحد حیران ہوئی کہ یہودی ان کو نہیں مانتے اور پھر عیسائی اور یہودی تمہارے پیغمبر محمد صلاللہ علیہ و سلم پر ایمان نہیں لاتے- در اصل تبلیغ میں قرآن کی اس آیت کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے " لا اکراہ فی الدین" اور مخاطب کی دلچسپی برقرار رہنی چاہئے- وہ بھی مجھے مورمن کے بارے میں بتاتی رہی یوں لگ رہاتھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو متاثر کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن میرا پلڑا بھاری تھا- " ہم باپ' بیٹے پراور Jesus کے دوبارہ آنے پر یقین کرتے ھیں"-"ہم مسلمان عیسیٰ علیہ السلام کو ایک برگزیدہ پیغمبر مانتے ہیں اور انکے معجزوں او ر معجزاتی پیدائش پر ایمان لاتے ہیں لیکن اللہ ایک ہے اور اسکا نہ کوئی بیٹا ہے نہ بیوی ہے - تم یہ کتاب پڑھنا اسمیں کافی تفصیلات ہیں اور ہم پھر ملینگے تو باقی باتیں ہونگی"- میں نے اجازت لی اسنے مجھے گلے لگا کر پیار کیا ' تمھاری وجہ سے میرا اتنا اچھا وقت گزر جاتا ھے کاش کہ ہم جلد ملیں - " میں نے کہا ہاں انشاءاللہ " اسنے فورا پوچھا کہ اسکا کیا مطلب ہے ؟ میں نے وضاحت کی-
کچھ دن کافی مصروف گزرے اسکا فون آیا " کہاں ہو؟ میں نے کتاب پوری پڑھ لی بلکہ سمجھو دو مرتبہ پڑھی وہ تیز پڑھنے والوں میں تھی اور بہت متاثر ہوں" مجھے بیحد خوشی ہے، اچھا اگر شام کو فارغ ہو تو میں ملنے آؤنگی---اور یوں ہم کبھی ساتھ لنچ کرنے چلے جاتے ، کبھی کسی پارک میں جاکر بیٹھ جاتے اور میں تھوڑا تھوڑا باتوں باتوں میں اسے کچھ نہ کچھ پیغام دیتی رہتی --اسکو سب سے زیادہ پریشانی پانچ وقتہ نماز کی تھی- اگلی مرتبہ میں نے اسکے سامنے نماز ادا کی، وہ میری محوئت کو بھت دلچسپی سے دیکھتی رہی،" بہت اچھی meditation مراقبہ ہے"- میں اسکو سنانے کے لیے باآواز بلند تلاوت کرتی رھی- اسے یہ سب بہت بھلا لگ رہاتھا- ' تم لوگ اتنا زیادہ اللہ سے تعلق رکھتے ہو؟ " ہماری ساری تگ و دو آخرت کے لیے ہے ،زندگی اسی کی تیاری میں گزرتی ہے، اور اسی امید میں کہ آللہ تعالیٰ آخرت میں بہتر ؐمعاملہ کرے گا" " مانتے تو ہم بھی ہیںلیکن اتنی توجہ نہیں دیتے "

میں نے اسکو بتانا مناسب نہ جانا کہ بہت سے مسلمان بھی اسطرح کے ہیں بلکہ ایک کثیر تعداد اسی قسم کے ہیں -- میں مسجد سے اسکے لئے WHY Islam , Gain Peace کےبھت سارے پمفلٹ اٹھا لائی جو دعوہ کے لحاظ سے کافی دلچسپ تھے اور انمیں کافی سوالوں کے جوابات تھے- ایک روز جب اسنے نماز پڑھنے کی خواھش کی تومیں نےاللہ تعالیٰ کا بیحد شکر ادا کیا اسنے بتایا کہ وہ جھک نہیں سکتی کیونکہ اسکی کمر کی سرجری ہوئی تھی تو میں نے اسے تسلی دی کہ وہ کرسی پر بیٹھ کر بھی پڑھ سکتی ہے اور اسکو مختصرا بتایا کہ بیمار کے لیے نماز میں کیا سہولت ہے اسی طرح وضو اور تیئمم کا بھی سمجھا دیا اسنے میرے ساتھ وضو کیا اور پھر میں تلاوت کرتی رھی اور اسکو بتاتی رھی کہ کیسے کرنا ہے اسنے صرف اللہ اکبر سیکھا اور وہی پڑھتی رہی- چونکہ میں پوری طرح ادا کر رھی تھی تو کہنے لگی" یہ تو یوگا کی طرح پورا ورک آؤٹ ہے "ہاں کہ سکتے ہیں اگرچہ مقصد یہ نہیںہے بلکہ اللہ کے حضور حاضری ہے- اسکا ذہن رفتہ رفتہ اسلام اور مسلمانوں سے صاف ہوتا گیا میں نے اسے اپنے آزمائشوں کے قصے سنائے، اور یہ کہ ہر جگہ اندوہناک المیےرونما ہوتےہیں اسکے کرتا دھرتا ہم میں سے ہی ہوتے ہیں-جرائم اور حادثات کی داستانیں ہر جگہ ایک ہی جیسی ہیں اور اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں stereo type نہیں کرنا چاہئے جیسے کہ یھاں میڈیا میں مسلمانوں کو دکھا یا جاتا ہے ،حالانکہ اسقدر مسلمان اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور بس اپنے کام سے کام رکھتے ہیں-اکثریئت امن پسند اور قانون پسند شہری ہیں-
اسنے ایک روز آخرکہہ ہی دیااورحقیقت میں اللہ کی ذات ہی ہدائت دینے والی ہے- "اگر میں مسلمان ہوجاؤں تو میری کمیونٹی مارمن میرا بائکاٹ کر لیں گے اور پھر میرا خاندان بھی ناراض ہوگا"-میں نے سمجھایا کہ وہ اسکو چھپا کر بھی رکھ سکتی ہے وہ 80 برس کی ہونے والی تھی- اسنے مجھ سے شھادہ لینے کا فیصلہ کیا -کہنے لگی کہ اسنے تھوڑی دیر پہلے غسل کیا ہے اور وضو سے ہے اسنے سر پر رومال باندھا اور میرے ساتھ کلمہ شھادت دوہرانے لگی ہم نے اسکو آہستہ آہستہ تین مرتبہ دہرایا، پھر میں نے اسے معنی بتاۓ- فرط مسرت سے میں نے اسے چمٹالیا وہ بری طرح لرز رہی تھی شدیدد جذبات کی مغلوبیت تھی -- میں نے اسے اسکی شال اوڑھائی پھر اسنے رونا شروع کیا، ' ابیدہ ایسا تو نہیں ہوگا کہ میں مرنے کے بعد ڈیوڈ سے نہ مل سکوں، مجھے وہ بری طرح یاد آتاہے ہم نے بیحد حسین 52 سال اکٹھے گزارے ہیں وہ بہت اچھا شوہر تھا "- " دیکھو ہمارے عقیدے کے مطابق تم اللہ کی چنی ہوئی بندی ہو تمھارے پچھلے تمام گناہ معاف ہو چکے اللہ تعالیٰ تم پر بیحد رحم کرے گا اور تمھاری تمام خواہشات پوری کریگا"-- مین نے اسے تسلی دی اور یہ طے ہوا کہ جمعے کی نماز کے بعد وہ شیخ عبدالحکیم سے شھادت قبول کر لے گی میں نے سب کچھ طے کر لیا تھا اسی شام کو ہم نے مسجد میں کھانے کا انتطام کر لیا تھا - میری دیگر دوستوں نے اسکے لیے تحفے لے لیے--میں بھی دو روز اسکے لیے خریداری کرتی رھی لمبے سکرٹ خریدے بلاؤز تو وہ زیادہ تر پورے استین کی پہنتی تھی- خوبصورت نفیس اسکارف لیے اور جمعے کا شدت سے انتظار تھا--- دن میں ایک دو مرتبہ ھماری بات ہوجاتی تھی-

ہائی وے پر کوئی بہت برا حادثہ ہوگیا تھا-- خبروں میں مستقل آرہا ہے -ایک بوڑھی عورت نے غلط لین لیا تھا ، آگے پیچھے کی گاڑیاں لپیٹ میں آگئی تھیں زیادہ تفصیلات نہیں آئیں - اگلے روز میں اس کےفون کا انتظار کرتی رہی پھر خود ہی اسے کال کر کے پیغام دیا کوئی جواب نہیں آیا تو خود ہی اسکے گھرچلی گئی، -گھنٹی بجانے پر ایک جوان سال لڑکا باہر آیا "کیا میں آپکی کوئی مدد کر سکتا ہوں ؟" میں ائے لن کی دوست ہوں کیا وہ گھر پر ہے ؟" وہ سپاٹ لہجے میں بولا -" کل کے حادثے میں اسکی موت ھوگئی ہے-" ہیں! میں نے بمشکل اپنے آپکو سنبھالا اور حسب عادت منہ سے" انا للہ وہ انا الیھ راجعون" کہا لڑکا مجھے حیرت سے دیکھ رہا تھا -میرے دل سے ایک ہوک اٹھی ایک غم و اندوہ مجہ پر طاری تھا،جیسے میری ایک عزیز ترین ہستی مجھسے جدا ہوگئ ہو- اب میں اسکے گھر والوں کو کیسے بتاؤں کہ اسنے اسلام قبول کر لیا تھا ، میری بات کا یقین کون کریگا- اس نے بتایا کہ جمعے کو میت funeral home میں آئیگی ،اگر تم اسکو دیکھنا چاہو تو وہاں آجانا یوں ہمارا خاندانی معاملہ ہے - میں نے اس سے راستہ اور پتا معلوم کیا - وقت مقررہ پر میں پیلے اور سفید گلاب کا گلدستہ لے کر وہاں پہونچ گئی - کچھ مرد اور خواتین سیاه لباس میں ملبوس تھے میں نے بھی کالا سوٹ پہنا تھا لیکن وہ اپنے درمیان ایک رنگدار عورت کو دیکھ کر حیران تھے اور ایک دوسرے کو کن آنکھوں سے دیکھنے لگے - یہ مورمن چرچ تھا ہلکی غمناک موسیقی کی دھن بج رھی تھی -فضاسوگوار تھی'ھلکی روشنی موم بتیاں ہلکی ہلکی خوشبو کے ساتھ جھلملا تی رہیں- اسکے بیٹے ، پوتے اور پوتیاں آکر اسکی خوبیاں بیان کرتے رہے کہ وہ کتنی اچھی ماں ،نانی اور دادی تھی اسنے انکو کتنے تحفے تحائف دئے- اتنے میں اسکے بڑے بیٹے نے اعلان کیا کہ مام MOM کا وکیل اسکی وصئت سنانی چاھتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ اس میں کوئی بڑی خاص با ت ہے (یہاں کے لوگ اس لحاظ سے اتنے باعمل ہوتے ہیں کہ جوان جوان لوگ اپنی وصیئت کر کے لکھ لیتے ہیں اور بوڑھے اسکا خصوصاخیال رکھتے ہیں)- میرے سمیت ہر ایک ہمہ تن گوش تھا-

وکیل بتانے لگا " دو روز پہلے اے لن نے مجھے فون کیا کہ وہ اپنے وصیئت نامے میں کچھ ضروری تبدیلی کرنا چاہتی ہے اور مجھے فورا ملنے کو کہا، میں شام کو گیا تو وہ میری منتظر تھی ،کہنے لگی مجھے اس وصیئت میں اپنے مذہب کو بدلنا ہے ،میں دو دن پہلے میں مسلمان ہوگیئ ہوں اور اپنی مرضی سے ہوئی ہوں ،عابدہ میری گواہ ہے - اگر مجھے کچھ ہو جاتاہے تو میری تدفین اسلامی لحاظ سے ہونی چاہئے- سب لوگ بیک نگاہ میری طرف متوجہ ہوۓ میرے سر پر بندھے سکارف سے انہیں یقین تھا کہ یہ میں ھی ہوں-
لڑکا Jeff اگے بڑھا مجھے آہستہ سے ہائی کہا اور ایک عورت کے کان میں کھسر پھسر کی - وہ آگے آئی اور مجھے تابوت کے پاس لے گئی اے لن ویسے لگ رہی تھی جیسا میں نے اسے اس دِن چرچ سے واپسی پر دیکھا تھا اور وہی سرخ چمکدار بلوز پہنا تھا بلکل تیار ،مک اپ کیا ہوا، بال سامنے سے بنے ہوۓ ،چہرے پر ہلکا جالی کا سیاہ نقاب -- - عورت آہستہ سے بولی پیچھے سے جسم بری طرح زخمی ہے - وہ کہنے لگی ،" اب تم ہمیں راستہ دکھاؤ کہ ہم مام کی تدفین کو کیسے کریں ؟ ( انکا یہ کمال ھے کہ وصئیت کو پوراکرنے میں کوتاھی نہیں کرتے حالانکہ ہم مسلمانوں کو قرآن میں خاص تاکید ہے) میں نے پھلے تو امام مسجد شیخ عبدالحکیم کو فون کیا انکو تمام صورت حال بتائی اور اپنی دوسری دوستوں کو فون کئے- مسجد میں مردہ خانہ موجود تھا ہم مئیت وہاں لے آئے،پھر اسکو غسل دیا ،کفن تیار تھا -اسکے گھر والے حیران پریشان سب دیکھ رھے تھے -اجلے کفن میں وہ جنت کی حور لگ رھی اسقدر پاکیزہ اور نورانی چہرہ کہ نظر نہیں ٹھرتی تھی،ایک عجیب سی فضا تھی لگ رھاتھا فرشتوں نے اسے گھیرے میںلیا ہواہے یوں لگتا تھا ابھی بول پڑیگی'ابیدہ دیکھو میں اس سارے معاملے میں کتنی سنجیدہ تھی" اسی جمعے میں جسمیں اسکو شھادہ لینا تھا اسمیں اسکا جنازہ ہوا امام نے جنازے سے پہلے نمازیوں کو اسکے متعلق بتایا اسکے گھر والے بھی جنازے میں شریک ہوۓ اسلامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا .... بہت ساری دعاؤں کے سا تھ اے لن رخصت ہوئی ،اے راہ حق کی مجاہدہ اور شہید میں اور میری امت تمہیں سلام پیش کرتی ہے- -------سردیاں گزر چکی تھیں بھار کی آمد آمد ٹیولپ اور ڈیفاڈل کے پھول بہار دکھا رہے تھے --سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہوگئیں- خاک میں کیا صورتٰیں ہونگی کہ پنھاں ہوگیئں -----
Abida Rahmani
About the Author: Abida Rahmani Read More Articles by Abida Rahmani: 195 Articles with 254293 views I am basically a writer and write on various topics in Urdu and English. I have published two urdu books , zindagi aik safar and a auto biography ,"mu.. View More