مائیکرو سافٹ اب موبائل ویب پر

مائیکرو سافٹ نے ویب سائٹس کی مفید معلومات کو موبائل فون پر پہنچانے کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں حصہ لینے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

سافٹ وئیر کمپنی نے ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنی نوکیا سے اس کے سلور لائٹ پلیٹ فارم کو لاکھوں موبائل تک پہنچانے کے لیے ایک معاہدہ کر لیا ہے۔

سلور لائٹ کو ایڈوب کے فلیش کا حریف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس کو پہلے سے ہی یو ٹیوب جیسے مشہور ویب سائٹس استعمال کر رہے ہیں۔ یہ سافٹ وئیر سب سے پہلے نوکیا کے سمارٹ فون پر دستیاب ہوگا جس میں پہلے سے ہی سمبین آپریٹنگ سسٹم چل رہا ہے۔
 


نوکیا کے ایس 60 موبائل فون جس میں کہ سمبین لگا ہوتا ہے پہلا موبائل فون ہو گا جو کہ سلور لائیٹ سے مستفید ہے۔ ایس 60 ایل جی، سام سنگ اور نوکیا کے تمام سمارٹ فونز میں لگے ہوتے ہیں اور مارکیٹ شئیر کےتریپن فی صد سے زیادہ کاحصہ دار ہے۔

سلور لائٹ اپنے ڈیزائنرز اور ڈیولیپرز کو ایک ویب کی جدید ترین اپلیکیشنز ڈیزائن کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کہ براؤزر ،آپریٹنگ سسٹم اور ہینڈ سیٹ کی قید سےآزاد ہو۔

مائیکرو سافٹ ویب ۔2 کے لیے ایک ایسے پروگرام تیار کرنے پر زور دے رہا ہے جو کہ نہ صرف کمپیوٹر بلکہ کسی بھی اور قسم کے آلے یہاں تک کہ موبائل فون پر بھی کام کر سکے۔


اس سافٹ وئیر کو ایک ایسے موقع پر متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں ایڈوب کے فلیش اور اس کے ائر پروڈکٹ غالب ہیں۔

ایڈوب دنیا بھر میں 20 بہترین آلات بنا نےوالی کمپنیوں میں سے نوکیا سمیت اٹھارہ کے ساتھ پہلے ہی معاہدے کر چکا ہے۔ اور اس کے مطابق 450 ملین آلات پر مشتمل فلیش کے نئے چھوٹے ساخت کے فلیش لائیٹ پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں۔

مائیکروسافٹ اس سلسلے میں ایڈوب کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

جبکہ تاحال وہ سلورلائٹ کی ایک قسم پر اپنے ونڈوز موبائل سافٹ وئیر کے لیے کام کر رہا ہے۔

 

 

YOU MAY ALSO LIKE: