دنیا کا سب سے بڑا جہاز ائیر بس اے 380

لندن: دنیا کا سب سے بڑا جہاز ائیر بس اے 380 یورپ کے لیے پہلی تجارتی پرواز پر سنگاپور سے لندن پہنچ گیا- اے 380 سنگاپور ائیر لائنز کے زیر اہتمام پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 19 منٹ پر چانگی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا اور 12 گھنٹوں میں ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچا-

 

 اے 380 کی لندن کے لیے پرواز میں 449 مسافر سوار ہیں جن میں سے 17 مسافر پہلے بھی اے 380 کی سڈنی کے لیے افتتاحی پرواز میں سفر کر چکے ہیں- لندن پرواز کے لیے طیارے کی نشستوں کی بکنگ جنوری میں پرواز کے اعلان کے فوری بعد ہو گئی تھی-

بہت سے مسافروں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ اس غیر معمولی سفر کا حصہ بننے جارہے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام مسافروں کو سنگاپور ائیر لائن کی طرف سے اسناد (Certificate) بھی پیش کیے گئے-

Singapore Airlines Suites

Business Class

Economy Class

YOU MAY ALSO LIKE: