اس وقت پاکستان میں ہر طرف
الیکشن کا شور پایا جاتا ہے اور الیکشن سے متعلق مختلف سوالات جنم لے رہے
ہیں- انہی سوالات میں سے ایک اہم سوال صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کا
بھی ہے- نگران حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں کے لیے بھی سب سے بڑا چیلنج
صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہی ہے-
گزشتہ دنوں ہماری ویب نے اس حوالے سے ایک سروے بھی کروایا اور اس سروے کے
جو نتائج سامنے آئے وہ کچھ یوں تھے کہ“ 92 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ صاف٬
شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے- جبکہ 5 فیصد کا خیال
تھا کہ نگران حکومت صاف اور شفاف الیکشن کروانے میں کامیاب ہوجائے گی اور 3
فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے“-
|
|
سروے کے دوران ملی جلی آراﺀ سامنے آئیں:
کراچی سے نعیم مظہر اپنی رائے کا اظہار یوں کرتے ہیں کہ “میں 99.9 فیصد
یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ الیکشن صاف اور شفاف نہیں ہوں گے- اس کی وجہ
صدر پاکستان کا ایک سیاسی جماعت سے وابستہ ہونا ہے“-
کراچی ہی سے تعلق رکھنے والے دانش رفیق کہتے ہیں کہ “ ہوسکتا ہے کہ اس بار
صاف اور شفاف الیکشن ہوں لیکن اس کا چانس 50/50 ہے“-
اگر اس سروے کو مدنظر رکھا جائے تو ایک غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی
دکھائی دیتی ہے اور کسی صورت بھی صاف٬ شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا
انعقاد ہوتا نہیں دکھائی دیتا- |
|
Read Poll Comments Here |