پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اسٹیج پر
لفٹر کے ذریعے چڑھنے کے دوران گرنے کا واقعہ اتفاقی حادثہ ہے یا پھر
قاتلانہ حملہ کا شاخسانہ؟۔
|
|
ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس نکتے کو بار بار
تفتیش کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا کہ سٹیج پر چڑھنے کے دوران جس کالی شرٹ
میں ملبوس شخص کی کمر عمران کو لگی تھی وہ اتفاقیہ لگی یا پھر کسی منصوبے
کا حصہ تھا؟۔
ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کافی غور خوض کے بعد اس نکتے کو
شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
|
|
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالہ سے آئی جی پنجاب کی جانب سے سٹی چیف پولیس
لاہور ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ہدایات دی گئی
ہیں کہ اس شخص کو جس کی سی سی ٹی وی میں بار بار کمر لگنے کی وجہ سے عمران
خان کے ساتھ افسوسناک واقعہ ہونے کا ثبوت ظاہر ہوتا ہے،شامل تفتیش کیا جائے۔
|
|
ڈی آئی جی آپریشن جواد ڈوگر کے مطابق سیکورٹی گارڈ کے علاوہ سٹیج پر موجود
ان افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور خصوصاً اس کالی شرٹ
جس پر نمبر 6 لکھا تھا اس سے باقاعدہ تفتیش کی جائے گی۔
|