خواتین ہمارے معاشرے کا 50 فیصد ہیں لیکن بدقسمتی سے
ہمارے معاشرے کے مخصوص رویوں کی وجہ سے ہم معاشرے کے اس اہم ستون کو مسلسل
نظر انداز کرتے آرہے ہیں- معاشرے میں خواتین کی کاوشوں کو پزیرائی دلوانے
اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نیشنل ہیرو فاؤنڈیشن کی جانب سے ونڈر وومن
ایوارڈ ( Wonder Women Award ) کا انعقاد ایک خاص اہمیت کا حامل ہے-
اس خاص ایوارڈ سے نوازے جانے کا عمل یہ یقیناً ہمارے معاشرے کی ان خواتین
کی پزیرائی سمیت دیگر خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کے لیے ایک احسن اور قابل
تعریف عمل ہے-
|
|
گزشتہ روز سال 2013 کے ایوارڈ کی تقسیم کے سلسلے میں بھی نیشنل ہیرو
فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی- اس ایوارڈ کی تقریب کی ایک
اہم بات ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بحیثیت مہمان خصوصی اس تقریب میں آمد تھی-
اور یہ آمد میزبان کے ساتھ ساتھ آنے والے مہمانوں کے لیے بھی باعث فخر تھی-
اس سال ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین:
|
|
|