دنیا کے طاقتور ترین ممالک

دنیا میں 190 سے زائد ممالک ہیں اور ان سب میں سب سے زیادہ طاقتور بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے- آج اس آرٹیکل میں دنیا کے دس طاقتور ترین ممالک کا ذکر کیا جارہا ہے جو کہ مختلف سروے کی نتیجے میں سامنے آئے ہیں- ان سروے کی بنیاد ایٹمی طاقت٬ مضبوط معیشت٬ معدنی وسائل٬ جمہوری نظام٬ فوجی طاقت٬ اور بین الاقوامی تعلقات پر ہے-
 

امریکہ
سب سے بڑی معیشت کا حامل یہ ملک جمہوریت کے ساتھ ساتھ ایک طاقتور فوج بھی رکھتا ہے- اس ملک کا میڈیا بھی بہت بااثر سمجھا جاتا ہے- امریکہ بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرتا ہے اور دنیا کے متعدد بااثر اداروں میں بھی اپنے اثر و رسوخ قائم کیے ہوئے ہے-

image


روس
اس فہرست میں دوسرا نمبر روس کا ہے اور اس ملک کی فوج دنیا کی دوسری بڑی طاقتور فوج ہے جو کہ وسطی ایشیا کے علاقوں کی ایک بہت بڑی تعداد پر اپنا کنٹرول رکھتی ہے- ایک بہت بڑی آبادی کا حامل یہ ملک دنیا کے ایک وسع علاقے پر پھیلا ہوا ہے- یہی حقائق بیرونی افواج کو اس ملک کے اقتصادی٬ سیاسی اور مالی معاملات میں دخل اندازی سے باز رکھتے ہیں-

image


چین
چین مجموعی قومی مصنوعات کی پیداوار میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے- اور حال ہی میں چین نے فرانس اور برطانیہ پر برتری حاصل کرلی ہے- اس ملک کی فوج بھی بہت بڑی ہے اور یہ ملک دنیا کا طاقتور ملک بننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے-

image


فرانس
فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک حصہ ہے اور اس کا شمار بھی دنیا کے طاقتور ممالک میں کیا جاتا ہے- یہ ایک ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے اور متعدد افریقی ممالک میں اپنا اثر و رسوخ رکھتا ہے- اس کی بہت بڑی فوج فرانس میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتی ہے- یہ ملک جی 7 اور یورپی یونین کا بھی رکن ہے-

image


برطانیہ
برطانیہ بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک رکن ہے- اور اس کے طاقتور جوہری ہتھیار اور جمہوری نظام اسے سب سے زیادہ مستحکم بناتے ہیں- اس کے اہم ترین شعبے میوزک انڈسٹری٬ فلم اور میڈیا ہیں- اس ملک کا عالمی سیاست میں بہت زیادہ اثر و رسوچ سمجھا جاتا ہے-

image


جاپان
جاپان ایک انتہائی بڑی معیشت اور جمہوری طاقت کا حامل ملک ہے- اس ملک کی آبادی بہت بڑی ہے لیکن اس کے باوجود اس کا مقابلہ دوسرے ممالک سے سخت ترین ہے کیونکہ اس کے مدمقابل امریکہ٬ چین٬ فرانس اور برطانیہ ہیں-

image


انڈیا
انڈیا ایک گنجان آباد ملک ہے اور اس کا تفصیلی آئین ہی اس کی طاقت ہے- جمہوری نظام کے حامل اس ملک کی معیشت حیرت انگیز شرح سے بڑھ رہی ہے- اور اس کے جوہری ہتھیار اسے مزید طاقتور بنارہے ہیں-

image


جرمنی
جرمنی دنیا کی تیسری بڑی معیشت رکھتا ہے اور سب سے زیادہ طاقتور یورپی یونین کا رکن بھی ہے- تاہم دو عالمی جنگوں نے اسے بہت زیادہ متاثر کیا جس سے اسے شدید نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا-

image


پاکستان
پاکستان ایک بہت بڑی مسلم آبادی کا حامل ملک ہے اور یہ ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک بھی ہے- اور اسی وجوہات کی بنا پر یہ ملک اپنی فوج پر بجٹ کا ایک بڑا حصہ صرف کرتا ہے- یہ ملک بہت اچھے معدنی وسائل کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بھی رکھتا ہے-

image


برازیل
برازیل لاطینی امریکہ کا ایک حصہ ہے اور ایک بہت بڑا جموری ملک ہے- دنیا کے سب سے زیادہ پرتگالی زبان بولنے والے افراد اس ملک میں بستے ہیں- اس ملک کا ذرائع ابلاغ کافی مستحکم ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات بھی کافی مضبوط ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Most Powerful countries of the world are also the leading nations of the world. The Top Ten Most Powerful Countries in the world based on the National Power Index ranks the USA, Russia, China, France, United Kingdom, Japan, India, Germany, Pakistan, and Brazil.