اب بلند فشار خون یا المعروف بلڈ پریشر کا علاج ایک سادہ
آپریشن کے ذریعے بھی ممکن ہوسکے گا۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک
طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق ایسٹ بورن جنرل ہسپتال اور لندن کے ماہرین
قلب کی مشترکہ تحقیق کے دوران ایسا انقلابی طریقہ علاج دریافت کرنے کا
دعویٰ کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہزاروں زندگیوں کو سالانہ بنیادوں پر بچایا
جاسکے گا۔
|
|
اس طریقہ علاج سے ادویات کے استعمال کی ضرورت ختم ہوکر رہ جائے گی۔
محقق ڈاکٹر نیل سلکی کا کہنا ہے کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ادویات کے ذریعے
فشار خون کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہونے والے مریض اس آپریشن کے ذریعے طویل
عرصے کیلئے بلڈ پریشر سے نجات پالیں گے۔
ایک اور محقق بریٹ ہائپر ٹینشن کلینک لندن کے ڈائریکٹر میل لوبو کا کہنا ہے
کہ یہ بہت سنسنی خیز تجربہ ہے جو اگر کامیاب رہا تو ہمیں بلڈ پریشر کا
ادویات کے بغیر علاج مل جائے گا۔
اس آپریشن میں مریض کو بے ہوش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور ایک چھوٹی سی
ڈیوائس Rox Coupler ران کی رگ کے ذریعے خون میں داخل کردی جاتی ہے۔
یہ ڈیوائس بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا کام کرتی ہے۔
|