حضرت خواجہ خان محمد کی عظمت ان کے ہم عصروں کی نظر میں

حضرت مولانا عبد الہادی سجادہ نشین دین پو ر شریف فرماتے ہیں ''آپ بادشا ہ وقت ہیں '' بادشاہ سے مراد قطب الاقطاب اور قطب المدار ہیں

حضرت مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ''آپ امام وقت ہیں ''

حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی اکثر فرمایا کرتے تھے کہ حضرت خواجہ خان محمد اس وقت قطب الاقطاب ہیں

حافظ محمد افضل فقیر صاحب نے فرمایا کہ حضرت خواجہ خان محمد کی کوئی نظیر نہیں ہے ۔شراب معرفت سے بھر اہو ا کامل و مکمل سالک شیخ ہیں ۔

حضرت میاں عبد الرشید المعروف نوٹوں والی سرکار فرماتے ہیں کہ'' حضرت خواجہ خان محمد صاحب اما م زماں ہیں ''

حضرت مفتی محمد شفیق عارف مجددی مد ظلہ العالی (مفتی جامعہ دا رالعلو الاسلامیہ بنوری ٹائون کراچی )فرماتے ہیں''حضرت شیخ کو اللہ تعالیٰ جل شانہ نے جو فضائل وکمالا ت ،علم و عرفان ،اجابت و انابت اورقرب وقبولیت سے نوازا ہے ان کا احاطہ ممکن نہیں ''

Abdul Aziz Anjum
About the Author: Abdul Aziz Anjum Read More Articles by Abdul Aziz Anjum: 14 Articles with 18163 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.