پاکستان نمبر ون اسکواش پلئیر عامر اطلس خان پندرہ سال
بعد پاکستان کو دوبارہ ایشین چیمپیئن بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں جاری
ایشین اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں عامر اطلس نے کویت کو عبداللہ
المزائن کو گیارہ نو، گیارہ تین اور گیارہ آٹھ سے شکست دے کر ایشین اسکوز
کا ٹائٹل جیتا۔
|
|
اس موقع پر ایشین چیمپیئن عامر اطلس خان کا کہنا تھا کہ پندرہ سال بعد
پاکستان کو دوبارہ ایشین چیمپیئن بنانے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، امید ہے
کہ ایشین چیمپیئن بن جانے کے بعد اسکواش فیڈریشن اور حکومت مالی معاونت کرے
گی-
عامر اطلس نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے
فیڈریشن سے مالی معاونت نہیں مل رہی۔
|