پرویز رسول بھی ہاشم آملہ کے نقش قدم پر

بھارت کے زیر انتظام متنازعہ کشمیر سے کھیلنے والے پہلے آئی پی ایل پلیئر پرویز رسول بھی اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جرسی پر لگے شراب کی کمپنی کا لوگو چھپا دیا۔

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق پرویز رسول کو ابتدا میں تو اس کا بات احساس نہ ہوا کہ انہوں نے جو جرسی پہنی ہے اس پر شراب کی کمپنی کا لوگو موجود ہے لیکن جیسے ہی انہیں معلوم ہوا تو اسے ٹیپ لگا کر چھپا دیا۔
 

image


پرویز رسول کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے لوگ حیران ہوئے لیکن میں انہیں جواب دیتا ہوں کہ میرا مذہب مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ شراب کے برانڈ کی تشہیر کروں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے اسٹار مسلمان بلے باز ہاشم آملہ بھی اپنی جرسی سے شراب کی تشہیر کا لوگو ہٹا چکے ہیں اور کافی عرصہ گزرجانے کے باوجود انہوں نے لوگو نہیں لگوایا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Pune Warriors' off-spinner Parvez Rasool has gone the Amla-way. The first, and the only cricketer from Jammu and Kashmir to play in the IPL has, like the devout South African, refused to endorse a liquor brand on his team clothing, owing to religious sentiments.