پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں
سابق وزیراعلی میں محمد شہباز شریف کے لیے پختہ سیڑھیاں بنانے کی غرض سے
ہاکی اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ دی گئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہاکی اسٹیڈیم کی
دیواریں توڑ کر اس کی اینٹیں نکال لیں ہیں اور شہباز شریف کے اسٹیج پر
چڑھنے کے لیے لفٹر کے بجائے پختہ سڑھیاں بنائی جارہی ہیں۔
|
|
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لفٹر سے گرنے کے
بعد شدید زخمی ہوگئے تھے اس خطرے سے بچنے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور
سابق وزیراعلی نے لفٹر استعمال کرنے کے بجائے پختہ سیڑھیاں بنوانے کو ترجیح
دی۔
خادم اعلٰی ہونے کے دعوے دار میاں محمد شہباز شریف کے جلسے کے لیے ہاکی
اسٹیڈیم کی دیواریں توڑنے پر مقامی افراد میں غصہ پایا جاتا ہے۔
|