11 مئی - آج پاکستان کے لیے ایک تاریخ ساز دن بننے جا رہا
ہے٬ جہاں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ مستقبل کے لیے وہ کس پارٹی پر زیادہ
اعتبار کرتے ہیں- آج صرف الیکشن ہی کا دن نہیں بلکہ پاکستان کی تقدیر کا
فیصلہ بھی ہونے جارہا ہے- مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے تو آج کے الیکشن
دن کے لیے بھرپور جلسے اور سیاسی گہما گہمی کو جاری رکھا٬ لیکن پیپلز پارٹی
اس روایتی جوش و جذبے سے عاری نظر آئی جو کبھی الیکشن کی اس گہما گہمی میں
اس پارٹی کا “ مخصوص اسٹائل “ تھا- البتہ کسی پارٹی کی کم یا زیادہ سیاسی
سرگرمیوں کو بنیاد بنا کر پہلے سے رائے قائم کر لینا مشکل ہے کہ کون اس
الیکشن میں کتنی سیٹیں لے گا؟
|
|
بہرحال دنیا بھر کے کئی سروے اداروں نے اپنے اپنے تجربات اور سروے کی بنیاد
پر اپنی اپنی پیشن گوئیاں کی ہیں- ہماری ویب کی جانب سے بھی ان تمام سیاسی
سرگرمیوں کے دوران ایک سروے کا انعقاد کیا گیا- اس سروے میں لوگوں سے سوال
کیا گیا کہ ان کے خیال میں وہ کونسی سیاسی جماعتیں ہیں جو الیکشن 2013 میں
کامیاب پارٹیوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہوں گی؟
اس سروے کے نتائج جو سامنے آئے وہ کچھ یوں تھے کہ سب سے پہلے نمبر پر
پاکستان مسلم لیگ (ن) ہوگی٬ دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف اور تیسرے
نمبر پر پیپلز پارٹی رہے گی-
اس سروے میں تقریبا 3000 افراد نے حصہ لیا٬ جبکہ ان افراد نے ہماری ویب کو
مختلف پارٹیوں کے حوالے سے اپنی آرا سے بھی آگاہ کیا جو کہ بلاشبہ اپنا ایک
مقام رکھتی ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ تبصرے کرنے والے افراد کا تعلق پاکستان
کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے مختلف ممالک سے بھی تھا-
|
|
یہاں سروے کے دوران سامنے آنے والی چند آراﺀ
آپ کے پیش خدمت ہیں-
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علی عباس کہتے ہیں کہ “ الیکشن 2013 کی فاتح
پاکستان مسلم لیگ (ن) ہوگی- اور پاکستانی قوم کو اس وقت تجربہ کار لیڈر شپ
کی ضرورت ہے“-
نوشہرہ کے فہیم کا کہنا ہے کہ “ ہماری آخری امید پی ٹی آئی ہے اور وہی جیتے
گی بھی“-
رانا محبوب قطر سے اپنے تبصرے میں کہتے ہیں کہ “انشاﺀ اﷲ فتح شیر کی ہی
ہوگی“-
دبئی سے فری خان کہتے ہیں کہ “ میری خواہش ہے کہ پی ٹی آئی جیتے اور انشاﺀ
اﷲ وہی جیتے گی“-
پشاور سے عرفان کا کہنا ہے کہ “ جو بھی جیتے بس خدارا وہ اسلام کی خدمت کرے“-
میڈرڈ سے راجہ مختار کا کہنا ہے کہ “ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی“-
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے جنید قریشی کہتے ہیں کہ “ پاکستان مسلم لیگ
(ن) ایک بہترین جماعت ہے“-
کراچی سے فرحان کا کہنا ہے کہ “ انشاﺀ اﷲ فتح ایم کیو ایم کی ہوگی“-
گو کہ ہماری ویب سروے کے جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ حتمی اور فیصلہ کن تو
نہیں ہیں لیکن ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ ان نتائج کو کسی حد تک نظر انداز
نہیں کیا جاسکتا-
(نوٹ: اے پی ایم ایل کو پڑنے والے ووٹ مذکورہ پارٹی کے الیکشن بائیکاٹ سے
پہلے کے ووٹ یا رائے کی بنیاد پر ہیں)- |