رحیم یار خان

رحیم یار خان پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا ایک اہم اور قدیم شہر ہے۔تاریخ کے مطابق یہاں سکندر اعظم، آشوکا، رائے، عرب خاندان، غزنوی،تغلق،مغل خاندان اور برطانیہ نے حکومت کی۔رحیم یار خان پچھلے پانچ ہزار سالوں سے مختلف ناموں سے جانا گیا ہے۔آڑور،آلوڑ،پٹان،پھل وڈا،نوشہرہ اسکے پرانے نام تھے۔رحیم یار خان سے پہلے اس ڈسٹرکٹ کا نام نوشہرہ تھا جو 1875 میں فضل الٰہی حلانی نے سُمرا دور میںرکھاتھا۔1881 میں ریلوے نے نوشہرہ اسٹیشن کا نام تبدیل کرنا چاہا کیونکہ ایک نوشہرہ پشاور میں بھی ہے۔لہذا پریشانی سے بچنے کیلئے نواب صادق خان IV- آف بہاولپور نے نوشہرہ کا نام تبدیل کر کے اپنے پہلے بیٹے رحیم یار خان کے نام پر رکھ دیا۔1943 ءمیں رحیم یار خان کو ایک الگ ضلع کا درجہ دے دیا گیا۔ آزادی پاکستان کے بعد یہ ضلع پاکستان کے حصہ میں آیا اوربہت سے مسلمان انڈیا سے ہجرت کر کے یہاں آباد ہو گئے۔اس ضلع کا کل رقبہ 11,880 مربع کلومیٹر ہے۔یہ ضلع چار تحصیلوں پر مشتمل ہے ،جن میں تحصیل رحیم یار خان،تحصیل صادق آباد،تحصیل لیاقت آباد اور تحصیل خانپور شال ہیں۔رحیم یار خان کے مشرق میں ضلع بہاولپور، مغرب میں ضلع راجن پور ، شمال میں ضلع مظفر گڑھ اور جنوب میں جاسل میر(انڈیا) اور ضلع گھوٹکی (سندھ) ہیں۔اس ضلع میں سرائیکی ،اردو اور پنجابی زبان بولی جاتی ہے۔ 1998 کی مردم شماری کے مطابق اس ضلع کی کل آبادی 233,537 تھی ۔اس ضلع میں سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے موجود ہیں۔اس ضلع کے شہری علاقوں میں شرح خواندگی 57.03 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 26.92 فیصد ہے۔یہاں کے 45.8 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے۔ضلع رحیم یار خان کپاس اور گنے کی کاشت کاری کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔اسکے علاوہ یہاں چینی،گھی ،صابن اور کھاد بنانے کی فیکٹریاں موجود ہیں۔اس ضلع کے مشہور مقامات میں بھونگ مسجد،باغ بہشت ،پٹھان منار،مبارک فورٹ،خیر گڑھ فورٹ،اسلام گڑھ فورٹ،بگلا فورٹ،میر سید زاہدحسین لائبریری اور پیلس سلطان آف ابو دہبی شامل ہیں۔
اس ضلع کی مشہور برادریوں میں آرائیں،جٹ،راجپوت اور گجر شامل ہیں۔یہاں کے قدیم خاندانوں میں جویا،وٹو،داﺅد پوتا،بلوچ،سید اور پٹھان شامل ہیں۔جٹ اور راجپوت ،فیروز شاہ تغلق کے دور حکومت میں راجپوتانہ اور جاسل میر سے یہاں آکر آباد ہوئے اور اسلام قبول کیا۔ یہاں کے مشہور سیاسی خاندانوں میں مخدوم،رئیس،گجر،لغاری اور وڑائچ شامل ہیں۔ماضی میں یہاں سے سید حامد سعید کاظمی،میاں فیض الحسن ، مخدوم سید محمد عالم انور،جہانگیر خان ترین ،میاں عبدالستار،زیب جعفر،شیخ محمد انور،مخدوم شہاب الدین،شہزاد اصغر خان رند،مخدوم خسرو بختیار، مخدوم احمد عماد الدین ،سید علی اکبر محمود،جاوید اقبال وڑائچ ،چوہدری جعفر اقبال،ارشد خان لغاری ، رئیس منیر احمد و دیگرنے انتخابات میں حصہ لیا۔

اس ضلع کے قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد6 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد13 ہے۔اسکے قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے192،این اے193،این اے194،این اے195،این اے196 اوراین اے197 شامل ہیں جبکہ صوبائی اسبملی کے حلقوں میںپی پی285،پی پی286،پی پی287،پی پی288،پی پی289،پی پی290،پی پی291،پی پی292،پی پی293 پی پی 294،پی پی 295 ،پی پی 296اورپی پی297 شامل ہیں۔

این اے192:
2008کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید حامد سعید کاظمی،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارمیاں فیض الحسن ، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارمخدوم سید محمد عالم انور اورآزاد امیدوار جہانگیر خان ترین نے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید حامد سعید کاظمی 65395ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد400697جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد4349تھی۔

این اے193:
2008کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں عبدالستار، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارزیب جعفر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارشیخ محمد انورنے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میںپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں عبدالستار 58572ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد356244جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد4449تھی۔

این اے194:
2008کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمخدوم شہاب الدین،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارشہزاد اصغر خان رند اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارمخدوم خسرو بختیارنے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمخدوب شہاب الدین 59710ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد357267جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد4406تھی۔

این اے195:
2008کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ف کے امیدوارجہانگیر خان ترین، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم احمد عماد الدین ، اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارسید علی اکبر محمودنے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ف کے امیدوارجہانگیر خان ترین84577ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد335006جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد5100تھی۔

این اے196 :
2008کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید اقبال وڑائچ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری جعفر اقبال اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارظفر اقبال وڑائچ نے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید اقبال وڑائچ52090 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد352887جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد4552تھی۔

این اے197:
2008کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارارشد خان لغاری اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار رئیس منیر احمدنے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارارشد خان لغاری82565 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد352085جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد5108تھی۔
Ahsan Kamray
About the Author: Ahsan Kamray Read More Articles by Ahsan Kamray: 18 Articles with 33172 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.