اسلام کیا ہے؟

اسلام نام ہے قوانین اللہ کے سامنے سر خم تسلیم کرنے کا ان کی اطاعت کرنے کا۔ ان کے مطابق زندگی بسر کرنے کا۔ اس کے بر عکس ان قوانین سے انکار، انحراف اور سرکشی کا نام کفر ہے۔

“کیا یہ لوگ دین اللہ کے خلاف کوئی اور نظام زندگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ ارض و سماوات میں جو کچھ ہے اس نظام کے سامنے سر تسلیم خم کئے ہوئے ہے اور ہر ایک کی گردش اسی محور کے گرد ہے“۔(سورت آلعمران آیت ٨٢)

یعنی وہ نظام زندگی جسے اللہ نے تجویز کر رکھا ہے، دین اللہ کہلاتا ہے اور کائنات کی ہر شے دین اسی دین کو اختیار کئے ہے۔ اس نظام زندگی کو اختیار کرنے کا نام الاسلام ہے۔ یہی انداز زندگی صحیح منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔

“جو کوئی السلام کے علاوہ نظام زندگی چاہتا ہے، تو وہ نظام کبھی قابل قبول نہیں ہو سکتا اور وہ آخرالامر نقصان اٹھائے گا“۔(سورت آلعمران آیت ٨٤)
R.A.Dawood
About the Author: R.A.Dawood Read More Articles by R.A.Dawood: 5 Articles with 7589 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.