نماز کے مسائل(آخری حصہ)

سوال: میں حالات سفر میں ہوں تو کیا میں پوری چار رکعات پڑھوں گا؟
جواب: سفر کی حالات میں قصر کرنا جائز ہے یعنی فرض کی 2 رکعات پڑھنا ۔ مغرب کی پوری 3 ہی پڑھے گے۔

سوال: میرے زمے کافی فوت شدہ نمازیں ہیں تو انکو ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب: اگر فوت شدہ نمازیں 6 سے کم ہیں تو ترتیب لازم ہے یعنی اگر کوئی نماز رہے گئی تو دوسری پڑھنے سے پہلے اس کوادا کرنا لازمی ہوگا۔

اور اگر کافی نمازیں ہیں اور پتہ بھی نہیں ہے کہ کتنی نمازیں ہیں تو پھر معاملہ کی آسانی کے لیے آپ ہر نماز کی نیت یوں کریں گے مثلاً فجر ہے تو نیت کریں میں قضاء نمازوں میں سب سے پہلی فجرکی نماز کی نیت کرتا ہوں یا پھر میں قضاء نمازوں میں سب سے آخرفجرنماز کی نیت کرتا ہوں۔۔ اسی طرح باقی نمازوں میں بھی یہی ترتیب ہوگی۔

سوال: سجدہ سہوہ کب واجب ہوتاہے؟
جواب: اگر کوئی واجب چھوٹ جائے تو سجدہ سہوہ واجب ہوجاتاہے۔

سوال: کیا جمعہ کی نماز فرض عین ہے؟
جواب: جمعہ کی نماز فرض عین ہے اس شخص پر کے جس میں ساتھ شرائط پائی جائے
نمبر1: مرد ہو عورت پر جمعہ فرض نہیں ہے
نمبر2:آذاد ہو قید نہ ہو
نمبر3:مقیم ہو مسافر نہ ہو
نمبر4:صحیح ہو تندرست ہو بیمار نہ ہو یا کوئی مرض نہ ہو
نمبر5:امن میں ہو ظالم سے(یعنی حالت ظلم میں نہ ہو)
نمبر6:آنکھوں کا سلامت ہونا
نمبر7: پاؤں کا سلامت ہونا

سوال: جمعہ کی نماز کے صحیح ہونے کے لیے کتنی شرائط ہیں؟
جواب: 6 چیزوں کا ہونا جو جمعہ کی صحت کے صحیح ہونے کے لیے ہیں
نمبر1: شھر یا فناء کا ہونا
نمبر2: سلطان یا اس کا نائب کا ہونا
نمبر:ظھر کا وقت ہونا
نمبر4:خطبہ دینا جمعہ سے پہلے
نمبر5: اذن عام کا ہونا
نمبر6: جماعت کاہونا 3بندوں کا امام کے علاوہ اگرچہ غلام یا مسافر ہی ہو
نوٹ: تقریباً آسان اور ضروری مسائل کو زکر کردیا گیا ہے اگر کوئی کمی کوتائی ہوگئی ہو تو اللہ درگزر فرمائے(آمین)
وصلی اللہ علی سیدنا محمد وعلی الہ وصحبہ وسلم تسلیماً دائماً ابداً یا رب العالمین امین

yasir qazi
About the Author: yasir qazi Read More Articles by yasir qazi: 15 Articles with 17456 views IAM 19 YEAR OLD LIVE IN KARACHI
I WANT TO BECOME IN FUTURE A FAMOUS POET.....(ITS MY DREAM)
.. View More