ضلع قصور پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔یہ ضلع
اپنے ثقافتی اور روحانی اعتبار سے بہت مشہور ہے۔بہت سے بزرگان دین نے اس
شہر سے اللہ کی تبلیغ کی۔بابا بلے شاہ،بابا کمال چشتی،شاہ عنایت قادری اور
امام شاہ بخاری سر فہرست ہیں۔اس شہر سے بہت سے معروف گلوکار اورموسیکار
ہوئے ہیں۔استاد بڑے غلام علی خان،استاد برکت علی خان،استاد امانت علی
خان،ملکہ ترنم نور جہاں قابل ذکر ہیں۔یہاں کے مشہور ثقافتی تہواروں میں
بابا بلے شاہ اوربابا امام شاہ بخاری کا عرس شامل ہیں۔ قصور کی تاریخ لاہور
کے مقابلے میں اتنی پرانی نہیں ہے مگر یہ صدیوں سے لاہورشہر سے منسلک شہر
ہے۔کہا جاتا ہے کہ’ قصور‘ رام چندر کے بیٹے ’قصو‘نے آباد کیا تھا اور اسی
نسبت سے اسکا نام قصور رکھ دیا گیا۔ایک مکتبہ فکر کا کہنا ہے کہ’ قصور‘
شہنشاہ اکبر کے دور میں کندھار کے پٹھان خاندان نے آباد کیا تھا۔پٹھان
خاندان نے یہاں ’کوٹ‘ کے نام سے چھوٹے قلعے تعمیر کروائے۔عربی میں کوٹ کو
قصر کہا جاتا ہے اور اسکی جمع قصور ہے۔اسکے بارہ کوٹ ہیں جن میں کوٹ پکہ
قلعہ، کوٹ نواں قلعہ، کوٹ اعظم خان، کوٹ غلام محی الدین خان، کوٹ مراد خان،
کوٹ حلیم خان، کوٹ پیراں، کوٹ فتح دین خان، کوٹ عثمان خان، کوٹ بدر الدین
خان، کوٹ رکن دین خان او رکوٹ نواب حسین خان شامل ہیں۔
بابا بلے شاہ کا یہ شہر لاہور کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔یہ انڈیا اور
پاکستان کے بارڈر کو ملاتا ہے۔اس بارڈر کو گنڈا سنگھ بارڈر کہتے ہیں۔
قصور کو1967 میں لاہور سے الگ کر کے ضلع کا درجہ دے دیا گیا۔اس کا مرکزی
شہر قصور ہے۔مشہور شہروں میں قصور،پتوکی اور چونیاں شامل ہیں۔1998 کی مردم
شماری کے مطابق اس کی آبادی 2,375,875 ہے۔ اس ضلع کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد
1173524 ہے۔ کثیر تعداد میں غیر مسلم ووٹرز بھی موجود ہیں۔اس کا کل رقبہ
3995 مربع کلومیٹر ہے۔سطح سمندر سے اسکی اوسط بلندی 218 میٹر ہے۔ ضلع قصور
میں عمومی طور پر پنجابی،اردو وغیرہ بولی جاتی ہیں۔اسکے شہری علاقوںمیں شرح
خواندگی 49.36 فیصد جبکہ اسکے دیہی علاقوں میں 32.15 فیصد ہے۔یہاں سرکاری و
پرائیویٹ تعلیمی ادارے موجود ہیں۔یہاں کے 32.2 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش
زراعت ہے۔اسکی تین تحصیلوں میں تحصیل پتوکی،تحصیل چونیاں اور تحصیل قصور
شامل ہیں۔ اسکے قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے138 ،این اے139 ،این اے140
،این اے141 اور این اے142 شامل ہیںجبکہ اسکے صوبائی حلقوں میں پی پی 175 ،پی
پی176 ، پی پی177، پی پی 178،پی پی179 ، پی پی180 ، پی پی181 ،پی پی182 ،پی
پی183 اورپی پی184 شامل ہیں۔اس شہر کی مشہور شخصیات میں نور
جہاں(گلوکار۔ادارکار)،عبدالحمید،ساحب زادہ احمد رضا خان قصوری،خورشید محمود
قصوری،آصف احمد علی،رانا پھول محمد خان شامل ہیں۔یہاں کی مشہورں برادریوں
میں میو برادری، انصاری برادری ،شیخ برادری،آرائیں برادری،جٹ برادری اور
دیگر برادریاں شامل ہیں۔ماضی میں یہاں سے سردار آصف نکئی،سردار طالب
نکئی،سردار عارف نکئی،رانا محمد اقبال خان،رانا محمد اسحاق خان،سردار آصف
احمد علی،خورشید محمود قصوری،ملک اختر حسین نول،سردار شریف ڈوگر،چوہدری
منظور احمد وٹو،وسیم اختر شیخ،سید نیلوفر قاسم مہدی،مولانا معین الدین
لکھوی،میاں مختار احمد،رانا محمد حیات خان ،سردار طفیل خان،راﺅخضر حیات خان
مرحوم،راﺅمظہر حیات خان نے انتخابات میں حصہ لیا۔ |