دنیا کے چند شہر ایسے بھی ہیں جن کی آبادی میں اضافہ
نہایت سست روی کا شکار ہے یا پھر جو آبادی موجود بھی ہے اس میں بھی مزید
کمی دیکھنے میں آرہی ہے- ایسے موقع پر چند شہروں کی انتظامیہ نے ان شہروں
کو ویران ہونے سے بچانے کے لیے چند دلچسپ فیصلے کیے- کچھ شہروں میں رہنے
والوں کو مفت زمین فراہم کی جانے لگی جبکہ کچھ کو نقد رقم میسر آئی-
|
Detroit, Michigan
حالیہ برسوں میں امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کو آبادی کی کمی کا
سامنا رہا ہے جس کے لیے چند انقلابی اقدامات کیے گئے- شروعات میں 100 شکستہ
حال گھروں کے مالکان کو مالی مدد فراہم کی گئی جس کے ذریعے وہ اپنے گھروں
کی تعمیر نو کرسکیں- یہ رقم 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی٬ جبکہ دلچسپ بات یہ ہے
کہ ان گھروں میں چند ایسے خوبصورت گھر بھی موجود تھے جن کی تھوڑی بہت
مطلوبہ مرمت کے لیے اتنی بڑی رقم کافی تھی- ایک دوسرے پروگرام میں کالج کے
فارغ التحصیل طلبہ کو پہلے سال 2500 ڈالر جبکہ دوسرے 1000 ڈالر کی پیشکش کی
گئی- یہ رقم طلبہ کے رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں کی مد میں ادا کی گئی- اس
کے علاوہ ڈیٹرائٹ شہر میں گھر یا جائیداد خریدنے والے افراد کو قابل معافی
قرضے کی فراہمی کی پیشکش بھی کی گئی-فراہم کیے جانے والے قرضے کی رقم 20
ہزار ڈالر تھی- اس قرضے کے حصول کے لیے رکھی جانے والی شرط صرف یہ تھی کہ
جو کمپنیاں پیشکش دے رہی ہیں ان میں سے کسی ایک کمپنی میں ملازمت اختیار
کرنا ہوگی- |
|
Lincoln, Kansas
کنساس بھی امریکہ کی ایک ریاست ہے٬ کنساس کو جگہ کی کمی کا سامنا نہیں ہے
لیکن 1900 کے بعد سے یہاں آبادی میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے- یہ صورتحال
دیکھ کر کنساس کے شہروں لنکن اور Osbourne میں نئے باشندوں کو یہاں آباد
ہونے پر آمادہ کرنے کے لیے ایک پرکشش آفر دی گئی جس کے تحت ان شہروں کی
زمین پر مفت پلاٹ تقسیم کیے گئے- ان پلاٹ کے حصول کے لیے چند شرائط بھی
رکھی گئیں جیسے کہ آپ کو شہر میں ایک سنگل خاندان کے لیے گھر تعمیر کرنے پر
راضی ہونا پڑے گا اور ساتھ ہی اس گھر میں آپ کو 5 سال یا اس سے زیادہ کا
عرصہ رہائش بھی اختیار کرنا ہوگی-
|
|
Anywhere, Alaska
کسی شہر کی جانب سے اپنے باشندوں کو نقد رقم فراہم کی جانے کی شاید اسے بڑی
مثال کوئی اور نہ ہوگی- 1976 سے الاسکا اپنے شہریوں کو مستقل ریزرو فنڈ کے
ذریعے رقم فراہم کر رہا ہے- اس فنڈ کی ادائیگی الاسکا کی تیل کی ملنے والی
رائیلٹی کی رقم سے کی جاتی ہے جو کہ شہریوں کے درمیان یکساں طور پر کی جاتی
ہے- کئی سالوں سے ملنے والی یہ رقم کم سے کم 1984 میں فی شخص 331.29 ڈالر
اور جبکہ زیادہ سے زیادہ 2008 میں 3,269 فی شخص رہی٬ جو کہ اوسطاً 1250
ڈالر کے اردگرد بنتی ہے-اس رقم کے حصول کے لیے بنیادی شرط یہی ہے کہ کسی
دوسرے شہر یا ملک میں آپ کی کوئی جائیداد یا گھر وغیرہ نہ ہو-
|
|
Saskatchewan, Canada
کالج کے فارغ التحصیل طلبہ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کینیڈا کا شہر
Saskatchewan کینیڈا کے شہریوں اور تارکین وطن دونوں کو ہی 20 ہزار ڈالر
اور 7 سال تک ملازمت کی پیشکش کر رہا ہے- لیکن ایک بات کا خیال رہے کہ یہ
پیشکش صرف حالیہ گریجویشن کرنے والوں کے لیے ہے یعنی سال 2006 کے بعد
گریجویشن مکمل کرنے والوں کے لیے- یہ پروگرام صرف باشندوں کے لیے استعمال
کیا جاتا تھا لیکن 2008 کے بعد اس میں توسیع کر کے دنیا کے تمام گریجویٹس
کی مدد کا آغاز کیا گیا- 20 ہزار ڈالر اس وقت ادا کیے جاتے ہیں جب آپ ہر
سال اپنی ٹیکس کی فائل جمع کرواتے ہیں-
|
|
Camden, Maine
اگر آپ ایک کاروبار کے مالک ہیں اور اپنے کاروبار کے لیے آپ کو زمین کی
ضرورت ہے Camden آپ کو 2.8 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی زمین فراہم کرتا ہے لیکن
اس کے لیے آپ کو اس شہر 24 نئی ملازمتوں مواقع پیدا کرنے ہوں گے- یہ قصبہ
اپنی بحالی کے لیے 1 ملین ڈالر تک خرچ کر رہا ہے جبکہ اس زمین کی حالیہ
قیمت 17 لاکھ 5 ہزار ڈالر ہے- ابتدا میں آپ کو نقد رقم فراہم کرنی ہوگی
لیکن اگر آپ نے شہر کی تمام شرائط پوری کردیں تو یہ رقم واپس کر دی جائے گی-
|
|
Curtis, Nebraska
کیا آپ گولف کورس کی زمین کا قیمتی ٹکڑا بالکل مفت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
یہ پرکشش آفر ریاست Nebraska کے ایک شہر Curtis نے کی- یہاں کے تمام قصبوں
میں زیادہ تر حصوں پر گھاس اگی ہوئی ہے- لیکن یہاں 8 پلاٹ کی زمین بھی
موجود ہے- اگر آپ یہاں گھر تعمیر کرنے پر راضی ہیں تو شہر کی جانب سے یہ
زمین آپ کو مفت میں فراہم کی جائے گی٬ جبکہ یہاں بہت سی دیگر سہولیات کے
ساتھ ساتھ پکی سڑکیں بھی موجود ہیں-
|
|