کھٹمل تقریباً ہر گھر کا مسئلہ ہیں،اس کی وجہ سے راتوں کی
نیند حرام ہوجاتی ہے، بعض اوقات یہ مسئلہ اتنا سنگین ہوجاتا ہے کہ معمولات
زندگی متاثر ہونے لگتی ہیں۔ رات کو پرسکون نیند نہ مل سکے تو دن بھر کام
کرنا دشوار ہی ہوگا۔
کھٹمل کی افزائش گرمیوں کے موسم میں بہت زیادہ ہوتی ہے، اس مسئلے سے نجات
پانے کیلئے لوگ بازاری ادویات استعمال کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ان ادویات
کے استعمال سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔
|
|
دی نیوز ٹرائب نے اپنی ایک رپورٹ میں کھٹمل سے نجات کیلئے چند طریقے بتاتے
ہیں آپ بھی انہیں ضرور آزمائیں۔
جس پلنگ، چارپائی اور بستر میں کھٹمل ہوں اس کو گندھک کی دھونی دیں، اس سے
کھٹمل ختم ہوسکتے ہیں۔
|
|
سرخ مرچیں پانی میں ملا کر بھی پلنگ اور چارپائی میں ڈالا جاسکتا ہے۔اجوائن
پیس لیں اور اسے تیز گرم پانی میں ملا کر اسپرے کریں۔
پلنگ یا چارپائی کی خالی جگہوں میں پودینے کی شاخیں ٹھونس دی جائیں تو اس
کی بو سے بھی کھٹمل ختم ہوسکتے ہیں۔ نیم کے پتے پلنگ یا چارپائی پر رکھیں
اور نیم کے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جاسکتا ہے۔ |