رومانیہ: دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار

رومانیا کے دارالحکومت بخارسٹ کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں میں 200 افراد نے تقریبا 11 سو 45 فٹ لمبا اور 744 فٹ چوڑا جھنڈا تیار کر کے نمائش کے لیے پیش کیا۔
 

image


جنگ نیوز کا کہنا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک تیار کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا ہے۔ اس جھنڈے کا وزن پانچ ٹن اور اس کا سائز تقریبا ً 3فٹ بال گراوٴنڈ کے برابر ہے۔ جھنڈا تیار کرنے والی فیکٹری کے مطابق اسے سینے میں کئی ہفتے لگے اور 70 کلومیٹر کا دھاگا استعمال کیا گیا۔
 

image

اس سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا بنانے کا ریکارڈ لبنان کے پاس تھا۔اس طرح یورپی ملک رومانیا نے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

At five tonnes, it was too heavy to flutter in the wind, but the world's largest flag was today unfurled in a Romanian airfield, breaking Guinness Records. The flag, which measures 1,145 feet by 744 feet, was sewn with 44 miles of thread. 200 volunteers rolled the record-breaking flag out in Clinceni, near Bucharest to claim the title.