واقعۂ معراج :ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے ایک پیغام

مفسر قرآن حضرت علامہ پیر کرم شاہ ازہری تحریر فرماتے ہیں ’’ واقعۂ معراج کی اہمیت اسی قدر نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب بندے اور برگزیدہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو زمین و آسمان بلکہ ان سے بھی ماورااپنی قدرت و کبریائی کی آیات بینات کا مشاہدہ کرایابلکہ اس میں ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے بھی ایک مژدہ ہے کہ شبِ غم اب سحر آشنا ہونے والی ہے ،تمھارا آفتاب ِ اقبال ابھی طلوع ہو اچاہتا ہے ۔شرق و غرب میں تمہاری سطوت کا ڈنکا بجے گا لیکن مسند اقتدا ر پر متمکن ہونے کے بعد اپنے پروردگار کو فراموش نہ کرنا۔اس کی یاد اور اس کے ذکر میں غفلت سے کام نہ لینا اور اگر تم نے نشۂ حکومت سے بد مست ہوکر نافرمانی اور سرکشی کی راہ اختیار کی تو پھر ان کے ہولناک نتائج سے تمہیں دوچار ہونا پڑے گا ۔دیکھو! تم سے پہلے ہم نے بنی اسرائیل کو غلامی اور ظلم و ستم سے نجات دی ،بحر احمر کو ان کے لئے پایاب کیا،ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے جابر دشمن کو سمندر کی موجیں خس و خاشاک کی طرح بہا لے گئیں ۔لیکن جب انہیں عزت ووقار بخشا گیا تو وہ اپنے مالک حقیقی کے احکام سے سرتابی کرنے لگے اور اس کے انعامات کا شکریہ ادا کرنے کے بجائے انہوں نے نافرمانی اور نا شکر گزاری کو اپنا شعار بنا لیا تو ہم نے ان پر ایسے سنگدل دشمن مقرر کر کر دئے جنہوں نے انہیں تباہ و برباد کرکے رکھ دیا اور ان کے مقدس شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔اسی عبرت آموزی کے لئے واقعۂ معراج کے بعد بنی اسرائیل کا ذکر فرمایا ۔اللہ رب العزت ہم سب کو تقاضائے معراج اور تحفۂ معراج کی قدر کی توفیق عطافرمائے ۔آمین
Ataurrahman Noori
About the Author: Ataurrahman Noori Read More Articles by Ataurrahman Noori: 535 Articles with 684884 views M.A.,B.Ed.,MH-SET,Journalist & Pharmacist .. View More