موبائل اور طالبعلم

دنیا میں جو بھی ٹیکنالوجی موجود ہے وہ بنی نوح انسان کی سہولت کیلئے ہیں لیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے والے پر یہ منحصر ہوتا ہے کہ وہ اسے مثبت مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے یا منفی مقاصد کیلئے۔

آج اکثر طالبعلموں کے پاس موبائل( فون) کی سہولت موجود ہے والدین اپنے بچوں کو موبائل کی سہولت دیتے ہیں جس کا مقصد وہ اپنے بچوں سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں آج کل کے حالات کے پیش نظر یہ بہت ضروری ہے اور والدین اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں اور رہنا بھی چاہئے۔لیکن اکثر والدین بچوں کو موبائل دینے کے بعد ان پر نظر نہیں رکھتے کہ ان کا بچہ اس موبائل کو آپ سے رابطے کے علاوہ کن مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے جو والدین اپنے بچوں کی حرکات پر نظر نہیں رکھتے وہ کسی نہ کسی طرح بعد میں کسی نہ کسی مشکل میں پڑجاتے ہیں اکثر والدین کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کے بچے کے موبائل پر کن دوستوں کے موبائل نمبرز ہیں اور وہ دوست کس طرح کے ہیں والدین کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بچے کے ان تمام دوستوں کو ذاتی طور پر جانیں جن سے ان کا بچہ اکثر رابطے میں رہتا ہے وہ کیسے ہیں ان کا کیا کردار ہے اور ان دوستوں میں سے کوئی ایسا دوست تو نہیں ہے جو کسی غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں توشامل نہیں ہے اگر خدانخواستہ آپ کے بچے کا کوئی دوست کسی غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں پکڑا جاتا ہے تو دوران تفتیش اس کا موبائل بھی دیکھا جاتا ہے اگر اس کے موبائل میں آپ کے بچے کا موبائل نمبر ہوگا تو آپ کا بچہ بھی شامل تفتیش ہوسکتا ہے اور پھر آپ اور آپ کا بچہ بھی مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں دوسرا یہ بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کہ بچے رات بھر موبائل سے اپنے دوستوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور صبح کلاس میں وہ پڑھائی پر مکمل توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی تعلیم پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے نتیجتاً وہ پڑھائی میں وہ کارکردگی نہیں دکھاتے جو انہیں دکھانی چاہئے تھی اور والدین سارا قصور بچے پر ڈالتے ہیں جبکہ یہ والدین کا قصور ہے بچے کا نہیں ۔آپ نے اپنے ہاتھ سے اپنے بچے کو ایک بہت ہی خطر ناک چیز (موبائل) دی ہے آپ کواس کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ موبائل ٹیکنالوجی آپ کے بچے کیلئے کتنی نقصان دہ ہے اگر آپ کو یہ معلوم ہوجائے تو شاید آپ اپنے بچے کو موبائل دینے سے پہلے ایک ہزار مرتبہ ضرور سوچیں گے ۔والدین کو اپنے بچوں کو موبائل پر انٹرنیٹ کی سہولت نہیں دینی چاہئے اگر بچوں کو انٹرنیٹ کی ضرورت ہو تو آپ اسے کمپیوٹر کا استعمال کرنے کو کہیں کیونکہ انٹرنیٹ پر بہت ساری غیر اخلاقی سائٹس موجود ہیں جو اکثر بچے اسے استعمال کرتے ہیں اگر یہ ہی سائٹس موبائل پر بھی استعمال کریگا تو آپ کو معلوم نہیں ہوسکے گا جبکہ کمپیوٹر پر ان سائٹس پر جانے میں وہ احتیاط کریگا کیونکہ گھر میں اس کے علاوہ اور بھی لوگ موجود ہیں ۔انٹرنیٹ پر ان غیر اخلاقی سائٹس سے آپ کو اپنے بچے کو دور رکھنا ہے تاکہ آپ کا بچہ ذہنی طور پر تندرست رہے اور ذہن ان غیر اخلاقی چیزوں سے دور رہے اور آپ کا بچہ صرف اور صرف اپنی تعلیم پر توجہ دے سکے ورنہ آپ کے بچے کا مستقبل خراب ہوسکتا ہے اور وہ زندگی بھر مشکلات اور مصائب میں گزارے گا جس کی ذمہ داری صرف اور صرف والدین پر ہوگی ۔

والدین کو میرا یہ مشورہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل ضرور دیں مگر موبائل کے استعمال کو صرف رابطے کی حد تک محدود رکھیں یا اس حد تک موبائل کواستعمال کرنے دیں جتنا آپ چاہتے ہیں اور جب آپ کا بچہ گھر آجائے تو اس کا موبائل آپ اپنی تحویل میں لے لیں تاکہ آپ کا بچہ موبائل کو منفی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرسکے کیونکہ آج کل ہمارے معاشرے میں موبائل کو منفی مقاصد کیلئے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے۔اگر آپ ان تمام چیزوں کا خیال رکھیں گے تو آپ کا بچہ معاشرے میں ایک اچھا انسان بن کر آپ اور آپ کے خاندان کیلئے فخر کا باعث بن سکتا ہے ۔
Rasheed Ahmed
About the Author: Rasheed Ahmed Read More Articles by Rasheed Ahmed: 36 Articles with 69667 views Software Engineer Qualifi. Master in Computer Science (MCS). .. View More