بجلی کی لوڈشیڈنگ یا سپلائی کے لحاظ سے پاکستان کو دنیا
کا 16 واں بدترین ملک قرار دیدیا گیا۔
عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کی کمی کے باعث کم از
کم ڈیڑھ کروڑ افراد اس سہولت تک رسائی سے محروم ہیں۔
|
|
اس فہرست میں سب سے بدترین ملک بھارت کو قرار دیا گیا ہے جہاں 306.2 ملین
یا 30 کروڑ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، جبکہ نائیجریا 8
کروڑ 24 لاکھ افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دیگر بدترین ممالک میں بنگلہ دیش چوتھے، ایتھوپیا 5 ویں، کانگو ڈی آر 5 ویں،
تنزانیہ چھٹے، کینیا 7 ویں، سوڈان 8 ویں، یوگنڈا 9 ویں، میانمار 10 ویں،
موزمبیق 11 ویں، افغانستان 12 ویں، شمالی کوریا 13 ویں، مڈغاسکر 14 ویں،
فلپائن 15 ویں، برکینا فاسو 17 ویں، نائیجر 18 ویں، انڈونیشیاء 19 ویں اور
ملاوی 20 ویں نمبر پر موجود ہے۔
|