دنیا کے طاقتور ترین جانور

بہت سے جانور جن طاقتوں کے مالک ہیں وہ مضبوط ترین انسانوں کے لیے صرف ایک خواب ہیں- دنیا میں پائے جانے والے جانوروں کو قدرت کی طرف سے عطا کردہ طاقت کی بھی مختلف اقسام ہیں- کچھ جانور وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں٬ تو کچھ گھسیٹنے کی جبکہ کچھ جانوروں کو زیادہ وزن کھینچنے کی بھی صلاحیت حاصل ہوتی ہے- یہاں ہم دنیا کے چند طاقتور جانوروں کا ذکر کر رہے ہیں- ان میں چھوٹے جانور بھی شامل ہیں کیونکہ اگر ان کے اٹھائے جانے والے وزن کا موازنہ ان کے جسم کے وزن سے کیا جائے تو انہیں بھی طاقتور کی فہرست میں شمار کیا جاسکتا ہے-
 

image
ایک اژدھے کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اپنے وزن جتنا ہی وزن دار جانور باآسانی نگلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ اس کے پیٹ میں رہتا ہے- عام طور پر ایک اژدھے کا وزن تقریباً 250 کلو گرام ہوتا ہے-
 
image
ایک بھالو 500 کلو گرام تک کا وزن اٹھا سکتا ہے جو کہ بھالو کے اپنے وزن کا 0.8 گنا بنتا ہے-
 
image
بیل 900 کلو گرام تک کا زون کھینچنے اور اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ وزن اس کے جسم کے وزن سے 1.5 گنا زائد ہے-
 
image
ایک شیر 550 کلو گرام تک کا وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ اس کے اپنے جسم کے وزن سے دوگنا وزن ہے-
 
image
گوریلا کا شمار بھی طاقتور جانوروں میں کیا جاتا ہے- یہ جانور 2000 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ 30 انسانوں کے وزن کے برابر بنتا ہے-اور یہ وزن گوریلا کے جسم کے وزن سے دس گنا زیادہ ہے-
 
image
ایک افریقی ہاتھی کا اپنا وزن 6350 کلو گرام تک ہوتا ہے جبکہ یہ ہاتھی 9000 کلو گرام تک کا وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے- یہ وزن 130 بالغ انسانوں کے وزن کے برابر ہے-
 
image
پتے کترنے والی چھوٹی چیونٹیاں اپنے جبڑوں کے ذریعے وزن اٹھاتی ہیں- یہ چیونٹیاں اپنے وزن سے 50 گنا زائد وزن اٹھا سکتی ہیں جبکہ ان کے جسم کا وزن تقریباً 500mg ہوتا ہے-
 
image
Rhinoceros Beetles اپنے جسم کے وزن سے 850 گنا زائد وزن اٹھا سکتے ہیں-
 
image
dung beetle نہ صرف دنیا کا ایک طاقتور کیڑا ہے بلکہ اپنے وزن کے لحاظ سے زمین پر پایا جانے والا مضبوط ترین جانور بھی ہے- یہ اپنے جسم کے وزن سے 1141 گنا زائد وزن کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 
image
عقاب ایک طاقتور پرندہ ہے اور یہ پرواز کے دوران اپنے وزن سے چار گنا زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Many animals possess strength that even the strongest humans could only dream about. Different animals have different kinds of strength. Some have pure brute strength and are capable of lifting, dragging, carrying or pulling enormous weights. Others may be much smaller yet have immense power compared to their size. Here are 10 of the world’s strongest animals.