چند عجیب و غریب اور دلچسپ حقائق

آج کے جدید دور میں کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل نہیں رہا کیونکہ انٹرنیٹ نے اس کا حصول آسان بنا دیا ہے- لیکن اس کے باوجود انسان اب بھی بہت سے حقائق سے لاعلم ہے٬ جیسے کیوی وہ واحد پرندہ ہے جو اپنے شکار کو سونگھ لیتا ہے- آج کا آرٹیکل چند ایسے ہی عجیب و غریب اور دلچسپ حقائق کے بارے میں ہے جو کہ آپ کی معلومات میں ضرور اضافے کا باعث بنے گا-
 

آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرت ہوگی کہ ایک بلیو وہیل کی زبان کا وزن ہاتھی کے وزن سے زیادہ ہوتا ہے- بلیو وہیل کی زبان کا وزن تقریباً 2.7 میٹرک ٹن ہوتا ہے-

انسانی ہڈیاں اسٹیل سے 5 گنا زائد مضبوط ہوتی ہیں٬ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انہیں توڑا جاسکتا ہے-

سرکاری طور پر تسلیم شدہ سب سے لمبا نام Taumatawhakatangihangakoauauotamateapokaiwhenuakitanatahu ہے٬ جو کہ نیوزی لینڈ کے علاقے Porangahau کے قریب واقع ایک پہاڑی ہے- اس پہاڑی کی اونچائی 305 میٹر ( 1000 فٹ) ہے-

image


برازیل میں 4 ملین سے زائد گاڑیاں پیٹرول کے بجائے gasohol کو بطور ایندھن استعمال کرتی ہیں- gasohol ایک تیل ہے جو کہ گنے سے حاصل کیا جاتا ہے-

الیگزینڈر گراہم بیل نے ٹیلیفون ایجاد کیا٬ لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ وہ اپنی والدہ اور بیوی سے ٹیلیفون پر بات نہیں کرسکتے تھے کیونکہ دونوں سماعت سے محروم تھیں-

"Bookkeeper" انگریزی زبان کا وہ واحد لفظ ہے جس میں مسلسل تین بار حروف دگنے ایک ساتھ ہی آتے ہیں-

image


کشش ثقل کے اثرات کی وجہ سے آپ کا وزن اس وقت تھوڑا کم ہوجاتا ہے جب چاند عین آپ کے سر کے اوپر آجاتا ہے-

جرمنی کے محققین کے مطابق ہفتے کے دوسرے دنوں کی نسبت دل کے دورے کا سب سے زیادہ خدشہ پیر کے روز ہوتا ہے- اس کی وجہ کام کا دباؤ ہوتا ہے-

لال بیگ کا شمار اس کی 6 ٹانگوں کی بدولت تیز ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے- یہ ایک میٹر کا فاصلہ صرف ایک سیکنڈ میں طے کر لیتا ہے-

image


صرف 2 جانور ایسے ہیں جو سر کو موڑے بغیر پیچھے کی جانب دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- جن میں پہلا خرگوش اور دوسرا طوطا ہے-

اٹلی کا شہر وینس 118 چھوٹے سمندری جزیروں پر تعمیر کیا گیا ہے٬ جنہیں 400 پلوں کی مدد سے ایک دوسرے سے منسلک کیا گیا- اور یہ آہستہ آہستہ ڈوبتا جا رہا ہے-

زرافہ ایک ایسا جانور ہے جو تیر نہیں سکتا-

image


کیوی وہ واحد پرندہ ہے جو بو سونگھ کر شکار کرتا ہے-

ایک بلو وہیل روزانہ 3 ٹن غذا کھا سکتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ بغیر کچھ کھائے 6 ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے-

اگر گھنٹوں آپ کمپیوٹر اسکرین کے سامنے گزارنے کے بعد سفید کاغذ کے کسی خالی ٹکڑے کو دیکھیں گے تو وہ آپ کو گلابی دکھائی دے گا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some Interesting And strange Facts about World - In this article some interesting information is provided to increase your knowledge. Which are wonderful and very interesting. It Is difficult to believe on them but these things are truly real.