پاکستان کے نامور اور جانے مانے سماجی خدمت گزار
عبدالستار ایدھی کے دونوں گردے فیل ہوگئے ہیں، اور ڈاکٹروں کے مطابق اب ان
کی باقی زندگی ڈائیلائسز پر گزرے گی۔
ملک کے نامور سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی نے عبدالستار ایدھی کی صحت کے حوالے سے
گردش کرتی خبروں کی منگل کو ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کردی۔ |
|
سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے بانی ڈاکٹر ادیب رضوی کا
کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی اپنے معمولات زندگی سر انجام دے سکتے ہیں، لیکن
انہیں ہر ہفتے ڈائیلائسز کرانا ہوگا۔
عبدالستار ایدھی کا شمار پاکستان کے ان صف اول کے لوگوں میں ہوتا ہے جوں
بعد از مرگ اپنے اعضاء کو عطیہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ آج انھیں خود
گردے کی ضرورت ہے۔
|
|
پچاسی سالہ عبدالستار ایدھی نے کراچی میں ایک ایمبولینس اور ڈسپینسری سے
سماجی خدمت کا آغاز کیا، اور اس وقت بھی چاروں صوبوں میں ان کی ایمولینس
سروس، لاورث بچوں کے سینٹر اور منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے مراکز
قائم ہیں۔
ایدھی کا کہنا تھا ان کی بیگم بلقیس ایدھی اور بیٹا فیصل ایدھی تمام
معاملات کو سنبھالیں گے، اگر خدا کی رضامندی ہوگی تو وہ ماضی کی طرح اپنا
مشن جاری رکھیں گے۔
|