شہد کے کمالات اور چند دلچسپ حقائق

اللہ تعالٰی نے شہد کو انسان کے لیے بہت سی بیماریوں سے شفا کا ذریعہ بنایا ہے۔ شہد کی اہمیت قرآن اور احادیث سے واضح ہوتی ہے۔ قرآن مجید میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ شہد کے اندر انسان کے لیے بہت سی بیماریوں کی صورت میں شفا رکھی ہے۔ احادیث میں بھی شہد کے اندر کم سے کم ستر بیماریوں کی شفا کا ذکر کیا گیا ہے ۔

شہد انتہائی شیریں اور صحت افزا غذا ہے ـ اس کا اپنا ایک منفرد ذائقہ ہوتا ہے ـ اس میں شامل غذائی اجزاء میں کاربو ہائیڈریٹس شکر ریشہ پروٹین اور پانی شامل ہیں ـ شہد کو مٹھاس شکر اور دیگر مرکبات کا آمیزہ بھی کہا جا سکتا ہے ـ اس میں حیاتین ب حیاتین ج کیلشئیم مینگا نیز میگ نیزئیم فولاد فاسفورس پوٹاشئم سوڈئیم اور جست شامل ہیں ـ
 

image


اللہ تعالٰی نے شہد کو انسان کے لیے بہت سی بیماریوں سے شفا کا ذریعہ بنایا ہے۔ شہد کی اہمیت قرآن اور احادیث سے واضح ہوتی ہے۔ قرآن مجید میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ شہد کے اندر انسان کے لیے بہت سی بیماریوں کی صورت میں شفا رکھی ہے۔ احادیث میں بھی شہد کے اندر کم سے کم ستر بیماریوں کی شفا کا ذکر کیا گیا ہے ۔

شہد انتہائی شیریں اور صحت افزا غذا ہے ـ اس کا اپنا ایک منفرد ذائقہ ہوتا ہے ـ اس میں شامل غذائی اجزاء میں کاربو ہائیڈریٹس شکر ریشہ پروٹین اور پانی شامل ہیں ـ شہد کو مٹھاس شکر اور دیگر مرکبات کا آمیزہ بھی کہا جا سکتا ہے ـ اس میں حیاتین ب حیاتین ج کیلشئیم مینگا نیز میگ نیزئیم فولاد فاسفورس پوٹاشئم سوڈئیم اور جست شامل ہیں ـ

شہد کے فوائد:
٭ شہد جسم سے فاسد مادوں کو نکالتا ہے اور زہریلے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ شہد گردہ کی پتھری کو توڑ کر نکالتا ہے۔
٭ یرقان، فالج، لقوہ اور امراض سینہ میں مفید ہے۔
٭ شہد جگر کے فعل کو بیدار کرتا ہے۔
٭ عورتوں کیلئے شہد بہترین علاج ہے۔
٭شہد کو سرکے میں حل کر کے دانتوں پر لگایا جائے تو مسوڑھوں کے ورم دور کرنے کے علاوہ دانتوں کو چمکدار بھی بناتا ہے۔
٭عرق گلاب میں شہد کو حل کر کے لگانے سے جوئیں مر جاتی ہیں۔
٭ دمہ کے مرض میں نالیوں کی گھٹن کو دور کرنے اور بلغم نکالنے کے لئے گرم پانی میں شہد سے بہتر کوئی دوا نہیں۔
٭ گلے کی سوزش کے لئے گرم پانی میں شہد ملا کر غرارے کرنا مفید ہے۔
٭ نہار منہ اور عصر کے وقت شہد گرم پانی میں ملا کر پینا توانائی مہیا کرتا ہے اور سانس کی نالیوں کے ورم بھی دور کرتا ہے ۔
 

image

٭ آنکھوں میں موتیا اتر آئے تو شہد، پیاز کا پانی اور کافور تینوں ملا کر سلائی سے آنکھو ں میں ڈالیں آرام آجائے گا۔
٭ آنکھیں درد کر رہی ہوں تو پیاز کا پانی اور شہد ہم وزن ملا کر آنکھوں میں ڈالیں، درد دور ہو جائیگا۔
٭ ملیریا بخار میں شہد دو تولہ پانی میں حل کر صبح و شام پیتے رہیں اور بدن پر تیل کی مالش کریں ایک دو دن میں بخار اتر جائیگا۔
٭ ادرک کے رس میں شہد ملا کر کھانے سے نزلہ زکام میں آرام آجاتا ہے۔
٭ کام کی زیادتی سے تھکن محسوس ہو تو دو بڑے چمچ شہد ایک گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ تھکن دور ہو جائیگی۔
٭ جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کر دیں آرام آجائیگا۔
٭ آواز بیٹھ جائے تو ایک بڑا چمچہ شہد دن میں تین مرتبہ کھائیں، کافی افاقہ ہوگا۔
٭ پیاس زیادہ لگ رہی ہو تو ڈیڑھ تولہ شہد خالص پانی میں ملا کر پئیں پیاس لگنے کی شکایت رفع ہو جائیگی۔
٭ دو چمچے شہد گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے قبض دور ہو جاتا ہے۔
٭ روزانہ پانی میں شہد ملا کر پینے سے جگر اور تلی کی بیماریاں دور ہو جاتی ہے۔
 

image

چند دلچسپ حقائق:
شہد کی مکھّی عام طور پر 13-15 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتی ہے۔
* شہد کی مکھّی کے پر ایک سیکنڈ میں 180 بار حرکت کرتے ہیں۔
* پیداواری سیزن میں، بہار یا گرمیوں میں، کارکن مکھّی کا عمومی زندگی کا دورانیہ چھ ہفتے ہوتا ہے۔
* تمام کارکن مکھّیاں مونث ہوتی ہیں۔
* اک پاؤنڈ شہد کے لئے شہد کی مکھّیاں بیس لاکھ پھولوں پر جاتی ہیں۔
* ایک اونس شہد بنانے کے لئے ایک مکھّی 1600 راؤنڈ ٹرپ کرتی ہے۔ یعنی چھ میل فی راؤنڈ ٹرپ۔
* دو پاؤنڈ شہد بنانے کیلئے شہد کی مکھّی دنیا کے گرد چار مرتبہ چکر لگانے کے برابر فاصلہ طے کرتی ہے۔
* ایک چھتے کی مکھّیاں ایک دن میں دو لاکھ پچیس ہزار پھولوں پر جاتی ہیں ۔ ایک مکھّی ایک دن میں پچاس سے ہزار پھولوں پر جاتی ہے جو کبھی کبھار کئی ہزار بھی ہوجاتے ہیں۔
* ایک پونڈ موم بنانے کے لئے شہد کی مکھیاں 8 پاؤنڈ شہد کھاتی ہیں۔
 
Disclaimer: Please consult your health physician regarding any treatment of health issues. Information here is provided only for general health education.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Since ancient times honey has been valued not only as a delicious sweet golden nectar, but also for its health benefits. Please find honey facts, health and nutritional information. Honey is "manufactured" in one of the world's most efficient factories, the beehive.