دنیا بھر میں پھول خوبصورتی کے لئے لگائے جاتے ہیں اور ان
سے ماحول کی رعنائیت اور تازگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ دنیا میں خوبصورت
اور رومانوی پھولوں کی ایسی شاندار وادیاں بھی موجود ہیں جو دیکھنے سے تعلق
رکھتی ہیں۔ آج ہم دنیا کی چند ایسی ہی خوبصورت اور حسین وادیوں کا ذکر کریں
گے-
|
Tulips in the
Netherlands
ٹیولپ کے خوبصورت پھولوں کا یہ حسین منظر ہالینڈ کا ہے- ہالینڈ کو پھولوں
کا ملک بھی کہا جاتا ہے- مارچ٬ اپریل اور مئی کے مہینے میں ہالینڈ کے شہر
ایمسٹرڈیم میں ہر طرف خوبصورت پھول دکھائی دیتے ہیں- جبکہ ان پھولوں کا
بہترین نظارہ Keukenhof Gardens میں کیا جاسکتا ہے- |
|
Bluebonnets in Texas
اپریل کے مہینے میں ٹیکساس ہل میں سڑک کے دونوں اطراف لگے Bluebonnets کے
یہ پھول آپ کو اپنی طرف دیکھنے پر ضرور مجبور کردیں گے- ان رومانوی پھولوں
کی افزائش کے لیے ٹیکساس کا نقل و حمل کا محکمہ ہر سال 30 ہزار پاؤنڈ سے
زیادہ کی رقم خرچ کرتا ہے٬ تاکہ اس سڑک سے سفر کرنے والے افراد ان خوبصورت
پھولوں سے محظوظ ہوسکے-
|
|
Lavender in Provence, France
یہ دلفریب منظر فرانس کے علاقے Provence کا ہے- جامنی رنگ کے یہ پھول جنہیں
Lavender کہا جاتا ہے٬ دیکھنے میں جتنے خوبصورت ہیں ان کی خوشبو بھی اتنی
ہی خوبصورت ہوتی ہے- اگر آپ کا گزر اس مقام سے موسم گرما میں ہو تو آپ کو
یہ پھول اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ لہلہاتے دیکھائی دیں گے-
|
|
Poppies of the California Mojave Desert
بہار کا موسم Mojave صحرا کو ایک نئی زندگی بخشتا ہے٬ جہاں دیکھیں ہر طرف
لال اور نارنجی رنگ کے Poppies پھول ہی دکھائی دیتے ہیں- کیلی فورنیا کی
Antelope وادی کو ان پھولوں کے لیے مختص کیا گیا ہے٬ اور اس وادی کا سفر
کرنے والے افراد ان سے محظوظ بھی ہوتے ہیں- اپریل کے اختتام پر ان پھولوں
کے حوالے سے ایک فیسٹیول بھی منعقد کیا جاتا ہے-
|
|
Daffodils in Cotswolds & Wales
پہاڑی سلسلے Cotswolds اور ملک Wales میں موسم بہار کی ابتدا ان خوبصورت
Daffodils کے پھولوں سے ہی ہوتی ہے- اس پھول کو Wales کا قومی پھول ہونے کا
اعزاز بھی حاصل ہے- اس پھول کے نام پر Gloucestershire میں ایک شاہراہ بھی
قائم ہے جسے Daffodil Way کہا جاتا ہے-
|
|
Baby Blue-Eyes at the Hitachi Seaside
Park, Japan
جاپان چیری کے پھولوں کے حوالے سے مشہور ہے لیکن جاپان کے ہی Hitachi
Seaside Park نے اس سے یہ اعزاز چھین رکھا ہے٬ جس کا سبب یہاں پائے جانے
والے Baby Blue-Eyes نامی چمکتے پھول ہیں- ان دلکش پھولوں کو دیکھنے کے بعد
آنکھوں میں ایک ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے-
|
|
Sunflowers in Tuscany, Italy
یہ حسین منظر اٹلی کے رومانوی مقام Tuscany کا ہے- اگر آپ جولائی میں یہاں
کے مختلف دیہاتوں سے ہل ٹاپس کے جانب سفر کریں گے تو ایک نا ختم ہونے والا
سورج مکھی کے خوبصورت پھولوں کا سلسلہ دکھائی دے گا- جولائی سے قبل اس مقام
پر لال poppies اگائے جاتے ہیں-
|
|
Ranunculus Fields in San Diego,
California
کیلی فورنیا کے علاقے سان ڈیاگو کا Carlsbad ساحل اور اس کے ساتھ ملحق 50
ایکڑ سے زائد پہاڑی سلسلہ خوبصورت اور رنگارنگ Ranunculus پھولوں سے ڈھکا
ہوا ہے- یہ مقام یہاں سے گزرنے والوں کو دنیا کے بہترین رومانوی پھولوں کا
دلکش نظارہ فراہم کرتا ہے-
|
|
Bluebells in England
موسم بہار میں انگلینڈ کے جنگلات اس وقت رنگا رنگ نظارے پیش کرتے ہیں جب
یہاں bluebells کے کھلنے کا آغاز ہوتا ہے- یہ مشہور برطانوی پھول نیلے اور
جامنی رنگ کے قالین کی مانند زمین پر بچھے ہوئے ہوتے ہیں- اس پورے ملک میں
bluebells پھول کے 1100 خوبصورت جنگل موجود ہیں-
|
|
Wildflowers on Mt Rainier
Mt Rainier نیشنل پارک میں بہار کا موسم ایک عجیب و غریب منظر ساتھ لے کر
آتا ہے- جہاں ایک جانب پہاڑ کی چوٹی برف سے ڈھکی ہوتی ہے وہیں دوسری طرف
تاحد نگاہ خوبصورت پھول ہی پھول دکھائی دے رہے ہوتے ہیں- لیکن ان خوبصورت
نظاروں کو دیکھنے کا انحصار یہاں کے موسم پر ہوتا ہے- جولائی کے اختتام یا
اگست کی ابتدا میں یہ رنگ اپنے عروج پر ہوتے ہیں-
|
|
VIEW PICTURE GALLERY
|
|