پاکستان میں جہاں کئی حادثات، آفات اور دہشت گردی کے
واقعات میں مختلف امدادی اداروں کی جانب سے زمینی ایمبولینس سروس 24 گھنٹے
طبی امداد کی فراہمی کے لیے چوکس رہتی ہے وہیں اب فضا میں بھی ایمبولینس
سروس دستیاب ہو سکے گی۔ |
|
وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نجی ایئر لائن کمپنی کی جانب
سے پہلی نجی فضائی ایمبولینس سروس کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ ایمبولینس سروس نجی کمپنی ’’پرنسلے جیٹ‘‘ نے متعارف کروائی ہے۔
|
|
پاکستان کی پہلی فضائی ایمبولینس سروس میں جدید ترین آلات اور اعلٰی تربیت
یافتہ طبی عملہ موجود ہوگا جو فضائی سفر میں دل کی بیماری، سانس اور فضائی
حادثے میں جھلس جانے والے مسافروں کو فوری اور بر وقت طبی امداد فراہم کرے
گا۔
جبکہ اس کے ذریعے مریض مسافروں کو قریبی اسپتال بھی منتقل کیا جا سکے گا۔
اس سروس کے لیے جدید ترین ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیے جائیں گے۔
|
|
کمپنی کی جانب سے پہلی فضائی ایمبولینس سروس کا آغاز کراچی شہر کے قائداعظم
انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کیا گیا ہے جبکہ بعد ازاں پاکستان کے مختلف شہروں
میں اس سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
|