قدرت کی چند تخلیقات ہماری سوچ سے بھی کئی زیادہ دلچسپ
اور عجیب ہیں- اس کی واضح مثال ٹرانسپیرنٹ یا شفاف جانور ہیں جن کے تمام
اندرونی اعضاﺀ کو دیکھنے کے لیے کسی مشین کی ضرورت نہیں بلکہ صرف انسانی
آنکھیں ہی کافی ہیں- شفاف ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ یہ جانور چھپ نہیں
سکتے بلکہ ان کی یہی خاصیت انہیں دوسرے جانوروں سے محفوظ رکھتی ہے-
|
Transparent Frog
اس ٹرانسپیرنٹ مینڈک کا تعلق وینزویلا سے ہے اور یہ مینڈک زیادہ تر ہلکے
سبز رنگ میں پائے جاتے ہیں- ان کی ٹرانسپیرنٹ جلد سے ان کا دل٬ جگر اور عمل
انہضام کی نالی نمایاں دکھائی دیتے ہیں- |
|
Transparent Head Fish
عجیب گہرے پانی کی مچھلی Barreleye کہلاتی ہے- اس کا سر شفاف جبکہ اس کی
آنکھیں روشنی کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتی ہیں- اور یہ آنکھیں سیال سے
بھرے مادے کے اندر ہی گھومتی ہیں جو کہ اس مچھلی کے سر میں ہوتا ہے-
|
|
Transparent Butterfly
یہ ٹرانسپیرنٹ تتلی وسطی امریکہ میں میکسیکو سے پنامہ تک پائی جاتی ہے- اس
تتلی کے پر ٹرانسپیرنٹ ہوتے ہیں اور ان کے درمیان سے گزرنے والی نسوں کے
باعث یہ پر کسی شیشے کی مانند لگتے ہیں-
|
|
Transparent Squid
یہ ٹرانسپیرنٹ Squid نصف جنوبی کرہ کے سمندروں میں پایا جاتا ہے- اس کی
دونوں آنکھوں پر روشن اعضاﺀ ہوتے ہیں- اور اس کا شکار گہرے پانی میں پائی
جانے والی متعدد مچھلیاں ہوتی ہیں اور ساتھ ساتھ وہیل مچھلیاں اور سمندری
پرندے بھی-
|
|
Transparent Zebrafish created by
scientists
ٹرانسپیرنٹ زیبرا مچھلی 2008 میں سائنسدانوں نے تخلیق کی جس کا مقصد براہ
راست اندرونی اعضاﺀ کو حرکت کرتے ہوئے دیکھنا تھا- اور یہ سب کچھ
Children’s Hospital Boston کے محققین کے لیے کیا گیا-
|
|
Transparent Icefish
یہ عجیب الخلقت مچھلی انٹارٹیکا اور جنوبی امریکہ کے ارد گرد موجود ٹھنڈے
پانیوں میں پائی جاتی ہے- اس کی خوراک krill اور دوسری مچھلیاں ہوتی ہیں-
اس ٹرانسپیرنٹ مچھلی کو crocodile icefish بھی کہا جاتا ہے- اس مچھلی کا
خون بھی ٹرانسپیرنٹ ہی ہوتا ہے-
|
|
Transparent Amphipod
یہ ایک غیر معمولی جانور ہے جسے Phronima کہا جاتا ہے- یہ حال ہی میں شمالی
اوقیانوس کے پہاڑی سلسلے کے درمیان واقع ایک گہرے سمندر میں سے دریافت کیا
گیا ہے- اس کے تمام اندرونی اعضاﺀ کو باآسانی باہر سے ہی دیکھا جاسکتا ہے-
|
|
Transparent Larval Shrimp
یہ ہوائی کے اردگرد کے پانیوں میں پایا جاتا ہے- اور یہ دیکھنے میں ایسا ہی
نظر آتا ہے کہ جیسے جیلی فش نظر آتی ہے- اس اندر کا بھی بھرپور معائنہ کیا
جاسکتا ہے-
|
|
Transparent Salp
جیلی فش کی طرح دکھائی دینے والا یہ جانور Salp کہلاتا ہے اور اس کی خوراک
پانی میں پائے جانے والے پودے ہوتے ہیں- یہ مکمل شفاف ہوتا ہے اور اس کی
لمبائی 1 سے 10 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے-
|
|
Transparent Jellyfish
جیلی فش ہر سمندر میں پائی جاتی ہے اور یہ سمندر کی سطح سے لے کر گہرے پانی
تک میں موجود ہوتی ہے- متعدد جیلی فش ٹرانسپیرنٹ ہوتی ہیں اور انہیں دیکھنا
تقریباً ناممکن ہوتا ہے- تصویر میں دکھائی دینے والی جیلی فش جو کہ
Arctapodema genus سے تعلق رکھتی ہے٬ 2.5 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے-
|
|
VIEW PICTURE GALLERY
|
|