لیموں کا رس نا صرف تروتازگی کا احساس دلاتا ہے بلکہ کئی
طبی تکالیف سے نجات دلانے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جنگ نیوز نے اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق لیموں کا رس
وٹامن سی، وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ
سے مالامال صحت بخش غذا ہے۔
|
|
ماہرین کے مطابق اگر مسوڑھوں سے خون رِستا ہو تو متاثرہ جگہ پر لیموں کا رس
لگانے سے مسوڑھے صحت مند ہوجاتے ہیں یہی نہیں بلکہ لیموں کا رس پانی میں
ملا کر غرارے کرنے سے گلہ بھی کُھل جاتا ہے۔
لیموں کے رس کو پانی میں ملا کر پینے سے جلدی بیماریوں سے بھی بچاؤ ممکن ہے
جو جلد کو صاف کرتا ہے، کیل مہاسے دور کرتا ہے اور جھریوں کی بھی روک تھام
کرتا ہے۔
|
|
اس کے علاوہ لیموں کا رس بلڈ پریشر بھی معمول کے مطابق رکھنے کی صلاحیت
رکھتا ہے۔
|
Disclaimer: Please consult your health physician regarding any treatment
of health issues. Information here is provided only for general health
education. |