کسی بھی ملک کو اس کے بہترین کام کے باعث کسی اعزاز
سے نوازا جانا اس ملک کے لیے انتہائی فخر کی بات ہوتی ہے- لیکن امریکی
جریدے فوربز نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کو ایک توہین آمیز اعزاز سے
نواز ہے-
فوربز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بدنام
ترین ملک قرار پایا ہے۔ |
|
ایک عالمی امریکی مشاورتی فرم نے لوگوں کے اعتماد، انتظامیہ، احترام اور
لوگوں کے تعلق کے حوالے سے نیک نام ممالک کی فہرست مرتب کی۔
50 ممالک کی اس مرتب کردہ فہرست میں کینیڈا مسلسل تیسرے برس نیک نام ترین
ملک قرار پایا، جبکہ سوئیڈن دوسرے اور سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر رہا۔
|
|
اسی طرح آسٹریلیا چوتھا نیک نام ترین ملک قرار پایا، جس کے بعد ناروے 5 ویں،
ڈنمارک چھٹے، نیوزی لینڈ 7 ویں، فن لینڈ 8 ویں، نیدرلینڈ 9 ویں اور آسٹریا
10 ویں نمبر پر رہے۔
فہرست میں عراق کو سب سے بدنام ترین ملک قرار دیا گیا، جس کے بعد ایران
دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر رہا۔ نائیجریا اور روس کو ملا کر ٹاپ
فائیو بدنام ممالک کی فہرست مکمل ہوئی۔
|