کھجور غذا بھی دوا بھی

رمضان المبارک اب ہم سے کچھ ہی دنوں کے فاصلے پر ہے٬ جہاں اس بابرکت مہینے میں ہمارے دسترخوان انگنت نعمتوں سے سجے دکھائی دیتے ہیں وہیں کھجور کو بھی اس دسترخوان پر سب سے اہم مقام حاصل ہوتا ہے- اور ایسا ہو بھی کیوں نا؟ آخر یہ ہمارے پیارے نبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ پھل جو ٹھہرا- آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے روزہ افطار کرنے کو بھی پسند فرماتے- کھجور ایسا بابرکت ، لذیز اور شیریں پھل ہے جس کا قرآن کریم میں بیس سے زائد بار ذکر آیا۔ فاتح سندھ محمد بن قاسم کی آمد کے ساتھ بر صغیر پاک و ہند میں کھجور کی کاشت شروع ہوئی۔ سندھ میں خیر پور ، سکھر، گھوٹکی کے علاقوں، پنجاب میں ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہارلپور، جھنگ سمیت دیگر شہروں ، جب کہ بلوچستان میں مکران، قلات و دیگر شہروں میں بے حد عمدہ اقسام کی کھجور کاشت کی جاتی ہے۔ دنیا میں کھجور کی کاشت سعودی عرب، ایران، مصر ، عراق، اسپین، اٹلی ، چین، لبنان و دیگر ممالک میں کی جاتی ہے۔ تازہ پکا ہوا پھل کھجور کہلاتا ہے اور خشک ہو جائے تو چھوہارا کہتے ہیں جو کہ مزاجاً گرم اور خشک ہوتا ہے۔ دونوں کی افادیت ایک جیسی ہے۔

یہ دوا اور غذا کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اسلامی ممالک کے ساتھ امریکا اور یورپ میں بھی یکساں مقبول ہے۔ پاکستان سمیت دنیا میں 90 سے زائد کھجوروں کی اقسام ہیں۔
 

image


غذائیت:
نمی (پانی) %15.3، پروٹین %2.0، روغن %0.4، ریشہ %3.9، نشاستہ %75.8، کلوریز %317

نمکیات اور وٹامن:
نمکیات %2.1، کیلشیم 120 ملی لیٹر، فاسفورس %50، فولاد %7.3، وٹامن سی %3، وٹامن بی %0.5۔

کھجور کے بیش بہا طبی فوائد

1- کھجور ایک بہترین غذا ہے جو کار بوہائیدریٹس ، معدنی نمکیات، وٹامنز اور غذائی ریشہ کا اچھا ذریعہ ہے۔ کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور غذائی ریشہ کی موجودگی کے باعث دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ کھجور میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہے، جب کہ کولیسٹرول بھی نہیں ہے۔

2- بلغمی کھانسی کے لیے چھوہارے 2 عدد، ادرک 1 گرام لے کر انہیں باریک کتر کر ایک پان کے پتے میں رکھ کر چبائیں۔

3- کھجور 50 گرام بغیر گٹھلی، نمک لاہور 3 گرام، سہاگہ بریاں ڈیڑھ گرام، سونٹھ 5 گرام، فلفل دراز 5 گرام، شہد 50 ملی لیٹر۔ دوا کو مرکب کریں۔ صبح و شام ایک چمچ نیم گرم پانی سے استعمال کریں۔

4- یہ دل کی کمزوریوں اور بیماریوں کے لیے اکسیر مانی جاتی ہے۔ رات کے وقت 5 عدد کھجوریں پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ اس پانی میں کھجوروں کو مسل کر استعمال کریں تو یہ دل کی تقویت کے لیے مؤثر ٹانک ہے۔

5- جسم میں خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔ 5 عدد کھجور یا چھوہارے لے کر آدھا کلو دودھ میں ڈال کر خوب پکائیں، جب یہ نرم ہو جائیں تو انہیں دودھ سے نکال لیں اور اس میں شہد ایک چمچہ ملا کر پئیں۔

6- یہ قبض کشا ہوتی ہے۔ اس کے لیے 7 کھجوریں رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح ان کو شیک کر کے شربت بنالیں۔ یہ آنتوں کو متحرک کر کے اجابت کو آسان بناتا ہے۔
 

image

7- بچے یا بڑے کمزور اور دبلے پتلے افراد کے لیے اکسیر ہے۔ اس کے استعمال سے بدن فربہ ہو جاتا ہے۔ کھجور، مغز اخروٹ، مغز بادام، تل سفید، ناریل برابر وزن اور سونٹھ حسب ضرورت لے کر گول لڈو بنائیں۔ صبح نہار منہ اور شام کو دودھ کے ساتھ لیں۔ مسلسل تین ماہ استعمال کریں۔

8- کھجور پیچش سمیت پیٹ کی تمام بیماریوں کے علاوہ امراض لقوہ، فالج میں بے حد مفید ہے۔ اس کی گٹھلی کے سفوف کا استعمال اسہال اور بواسیر میں عام ہے، جبکہ اس کے درخت کا اندرونی گودا سوزاک کے مرض کا خاتمہ کرتا ہے۔

9- شدید گرمی میں توانائی فوری طور پر بحال کرنا ہو تو کھجور اس کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے، پیٹ کے کیڑے مارنے کیلئے اس کا نہار منہ استعمال مفید ہوتا ہے-

10- غدود کی خرابی، جھلی کی سوزش، غذائی کمی اور جسم میں فولاد کی کمی کی کیفیت میں تازہ پکی ہوئی کھجور کا مسلسل استعمال فائدہ مند ہے۔

11- کھجور کا مسلسل استعمال اوراس کی پسی ہوئی گٹھلیاں دل کے بڑھ جانے میں مفید ہیں، یہی طریقہ کالاموتیا کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔

12- کھجور کے درخت کی جڑ کو جلا کر راکھ بنانا اور اسی راکھ کو زخموں پر مرہم کے طور پر لگانے سے زخم بہت جلد ٹھیک ہوجاتا ہے، دانت کے درد میں اس راکھ کو منجن کی طرح استعمال کرنے سے دانت کا درد دور ہوجاتا ہے۔

13- کھجور سوزش میں ایک بہترین نسخہ ہے، چند دنوں تک کھجور کے باقاعدہ استعمال سے کوڑھ کے مرض میں فائدہ ہوتا ہے۔

14- مغز بادام دو تولےاور کھجور دو تولے کھانا سے قوت باہ مضبوط ہوتی ہے، کھجور کے ساتھ کھیرا کھانے سے جسم توانا اور خوبصورت ہوتا ہے۔
 

image

15- کھجور کھانے سے عمر میں اضافے کے ساتھ نظر کی کمزوری کو بڑی حد تک روکا جاسکتا ہے، خاص طور پر رات کے وقت اندھے پن کی شکایت رفع کرنے میں کھجور کی افادیت تسلیم شدہ ہے۔

16- کھجور گردے اور کمر کو طاقت دیتی ہے اور ریاح ، ورم کو تحلیل کرتی ہےـ

17- کھجور کے پھول معدے کو طاقت دیتے ہیں، قبض ختم کرتے ہیں ، اسہال بند کرتے ہیں، خون تھوکنے اور خون آنے میں مفید ہیںـ

کھانے کی احتیاط
کھجور کا زیادہ کھانا مضر ہوتا ہے ، جگر اور تلی میں سدہ پیدا کرتا ہے ، اور خون کو جلاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ اس نعمت خداوندی کو مناسب مقدار کے مطابق ہی کھانا جائے ـ بہتر اور صاف ستھری کھجور تناول کرنی چاہیے۔ اس کی لیسدار سطح پر مٹی اور دیگر آلودگیاں چمٹ جاتی ہیں اس لیے کھانے سے پہلے کھجور کو صاف پانی سے دھولینا چاہیے۔ خریدتے وقت دیکھ لینا چاہیے کہ اس کی محفوظ پیکنگ ہوئی ہے۔ بعض لوگ اس کی گٹھلی نکال کر اس میں مکھن بھر کر کھاتے ہیں۔ چکنائی حاصل کرنے کا یہ سائنسی طریقہ ہے۔ اسے مختلف پکوانوں کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بس صاف ستھری کھجوریں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ اہلِ عرب کھجور اور آب زم زم کا خوب استعمال کرتے ہیں جو غذائیت کیلئے عظیم نعمتیں ہیں۔
 
Disclaimer: Please consult your health physician regarding any treatment of health issues. Information here is provided only for general health education.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Health benefits of dates are uncountable, as this fruit is affluent in natural fibres. Dates are even rich in several vitamins and minerals. These natural products contain oil, calcium, sulphur, iron, potassium, phosphorous, manganese, copper and magnesium which are advantageous for health.