حیران کن اشیاﺀ جو کمپیوٹر کے اندر پائی گئیں

اگر آپ سے سوال کیا جائے کہ آپ کی کمپیوٹر مشین میں کیا ہے؟ تو لازماً آپ جواب میں کمپیوٹر کے چند پارٹس کے نام ہی گنوائیں گے- لیکن آپ کو یہ جان کر ضرورت حیرت ہوگی کہ دنیا کے چند کمپیوٹروں میں ان پارٹس کے علاوہ بھی کچھ حیران کن اشیاﺀ پائی گئیں- جیسے کہ کسی کمپیوٹر مشین سے سانپ برآمد ہوا تو کسی سے مینڈک-
 

image
اگر آپ کے کمپیوٹر سے سانپ دریافت ہو تو آپ کی حالت کیا ہوگی؟ لیکن حقیقت میں یہ واقعہ آسٹریلیا ایک ٹیکنیشن Brian Fox کے ساتھ 2002 میں پیش آیا- جب برین نے کمپیوٹر اسٹارٹ کیا تو انہیں عجیب و غریب آواز سنائی دی اور چیک کرنے پر سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا- یہ ایک انتہائی مہلک سانپ تھا لیکن خوش قسمتی سے اس وقت تک یہ مر چکا تھا-
 
image
برٹش کولمبیا کے رہائشی Richard Boyle کا کہنا ہے کہ یہ مینڈک دوسروں کے مقابلے میں انتہائی بڑا تھا لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ یہ کمپیوٹر کے اندر پہنچا کیسے؟-
 
image
چھپکلی جس کی موت کا سبب کمپیوٹر فین بنا-
 
image
کمپیوٹر کے CPU میں تخلیق کردہ ایک خوبصورت رہائشی کمرہ- کمرے میں ایک صوفہ سیٹ٬ آرام دہ کرسی اور ایک گلدستہ بھی موجود ہے- اس کے علاوہ چھوٹا سا لیمپ بھی کمرے میں رکھا گیا ہے جسے روشن کرنے کے لیے کمپیوٹر سرکٹ کی بجلی کا استعمال کیا گیا ہے-
 
image
یہ تمام کچرا ایک اسکول کی کمپیوٹر مشین سے دریافت کیا گیا-
 
image
یہ مشین یقیناً پر ویب سرفنگ کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے-
 
image
کمپیوٹر مشین میں موجود مکڑی جس نے مشین میں جالے بنا رکھے ہیں-
 
image
کمپیوٹر کے سرکٹ بورڈ پر موجود لاتعداد چیونٹیاں جو موت کا شکار بن چکی ہیں-
 
image
اس کمپیوٹر مشین میں موجود مٹی اور گند کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اسے ٹائیٹینک (Titanic) سے برآمد کیا گیا ہو-
 
image
اس کمپیوٹر میں کوئی چیونٹی باقی نہیں بچی کیونکہ وہ سب لال بیگوں کی خوراک بن چکی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

This is why you should clean your computer once in a while!...Like "The frog was significantly bigger than any of the openings in the case, so we don't know how it got in," said Richard Boyle from Sneakers Computers in Courtenay, British Columbia.