پاکستان اور ٹی وی اینکرز

آج کل ہمارے ملک میں طالبان زیر بحث ہیں اور ہرطرف طالبان کے متعلق باتیں ہورہی ہیں چاہے وہ پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرونک میڈیا۔ہر کوئی شریعت پر اپنی رائے دیتا ہے اور عوام کو شریعت کے بارے میں گمراہ کررہا ہے بعض ٹی وی شوز میں دورانِ گفتگو اینکر حضرات اور خواتین شریعت کے بارے میں نامناسب گفتگو کرتے ہیں جس سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ یہ کوئی بہت ہی ناپسندیدہ یا بہت ہی مشکل نظام ہے ان اینکرز کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ شریعت کیا ہے اور اس نظام کے کیا فوائد ہیں اینکرز حضرات بغیر پڑھے صرف اور صرف لوگوں کی سنی سنائی باتوں پر یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کونسی شریعت نافذ ہوگی اکثر اینکرز کا یہ کہنا ہے کہ کچھ لوگ اس شریعت کو مانیں گے اور کچھ اس شریعت کو نہیں مانیں گے اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شریعت ایک نہیں ہے بلکہ ایک سے زیادہ ہے۔

میرا ان تمام اینکرز سے یہ سوال ہے کہ کیا آپ کو شریعت کی تعریف معلوم ہے کہ شریعت کسے کہتے ہیں اور شریعت کا کیا مطلب ہے۔کیا آپ نے شریعت کے بارے میں تحقیق کی ہے یاآپ نے شریعت کے بارے میں کچھ علم حاصل کیا ہے جو آپ اس طرح اپنے پروگراموں میں اس نظام کو موضوع بحث بناتے ہیں ۔کیونکہ آپ کی گفتگو سے ملک کے کروڑوں لوگ گمراہ ہوسکتے ہیں ۔اسلام کو اس طرح پیش نہ کریں کہ جس سے یہ تاثر ملے کہ یہ اسلام کوئی بہت مشکل اور ناقابل عمل دین ہے کسی بھی چیز کو مشکل اور ناقابل عمل بنانے میں اس انسان کی سوچ اور ایمان کا عمل دخل ہوتا ہے ۔

ہر مسلمان چاہے وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں رہتا ہو وہ صرف ایک اﷲ اور ایک قرآن اور ایک شریعت پر یقین رکھتا ہے چاہے وہ کسی بھی مسلک اور فقہ سے تعلق رکھتا ہو جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اﷲ اور قرآن ایک ہے۔بالکل اسی طرح شریعت بھی صرف اورصرف ایک ہی ہے ۔

اﷲ تعالیٰ ہمیں دین کی سمجھ اور دین کا علم عطا ء فرمائے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا ء فرمائے۔(آمین)
Rasheed Ahmed
About the Author: Rasheed Ahmed Read More Articles by Rasheed Ahmed: 36 Articles with 69676 views Software Engineer Qualifi. Master in Computer Science (MCS). .. View More