گزشتہ روز چین میں تعمیر کی گئی دنیا کی سب سے بڑی عمارت
کا افتتاح کردیا گیا ہے- اس عمارت کی گنجائش کا اندازہ اس بات سے باآسانی
لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں 20 سڈنی اوپرا ہاؤسز یا پھر 3 پینٹاگون
ہیڈکوارٹر جتنی عمارات سما سکتی ہیں-
New Century Global Center نامی یہ عمارت چین کے صوبے Sichuan کے علاقے
Chengdu میں تعمیر کی گئی ہے-
|
|
19 ملین اسکوائر فٹ پر پھیلی یہ حیرت انگیز عمارت متعدد شاپنگ سینٹر٬ واٹر
پارک٬آئس اسکیٹنگ رنک بزنس آفسز٬ تھیٹر اور متعدد ہوٹلز پر مشتمل ہے-
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں آنے والے مہمانوں کو موسم کی فکر کرنے کی کوئی
ضرورت نہیں کیونکہ شیشے سے بنی اس عمارت میں ایک مصنوعی سورج بھی نصب کیا
گیا ہے-
|
|
یہ عمارت 500 میٹر لمبی٬ 400 میٹر چوڑی اور 100 میٹر اونچی ہے-
چینی حکام کے مطابق یہ دنیا کی سب سے بڑی freestandingعمارت بھی ہے (کسی
دوسرے اسٹرکچر کی مدد کے بغیر تعمیر کی گئی عمارت)- اور اس عمارت کو مکمل
ہونے میں 3 سال کا عرصہ لگا-
|
|
چینی گائیڈ Liu Xun کا کہنا ہے کہ “ یہ انسان کا تعمیر کردہ ایک سمندری شہر
ہے“ -
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ 400,000 اسکوائر میٹر پر پھیلے ہوئے بوتیک اور
دکانوں پر آنے والے خریداروں کو عمارت کے اندر نصب کیا گیا مصنوعی سورج 24
گھنٹے روشنی اور گرمی فراہم کرے گا“-
|
|
شہر کے قلب میں واقع اس عمارت میں ایک مصنوعی جھیل بھی تیار کی گئی ہے جس
کا مقصد یہاں آنے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کرنا ہے-
|
VIEW PICTURE GALLERY
|
|