بادلوں کو چھوتے بلند ترین پُل

پُل ایک ایسی عمارت یا تعمیر ہوتی ہے جو آمد و رفت میں رکاوٹ بننے والی کسی چیز جیسے کہ دریا٬ گھاٹی٬ سڑک یا سمندر وغیرہ کو پار کرنے کے لیے بنائی جاتی ہے تاکہ آمد و رفت میں آسانی پیدا کیا جاسکے- آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں جن پُلوں کا ذکر کر رہے ہیں وہ دنیا کے بلند ترین پُل ہیں اور یہ اتنی بلندی پر واقع ہیں کہ بعض اوقات بادل بھی ان سے نیچے دکھائی دیتے ہیں-
 

image
فرانس کے علاقے Millau میں تعمیر کیے گئے اس پل کو Millau Viaduct کے نام سے جانا جاتا ہے- اس پل کو دنیا کے بلند ترین پل ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اس پل کی بلندی 343 میٹر (1125 فٹ) اور لمبائی 342 میٹر ( 1122 فٹ ) ہے- اس پل کا افتتاح 2004 میں کیا گیا -
 
image
Russky Bridge کے نام سے مشہور یہ پل روس کے علاقے Vladivostok میں واقع ہے- یہ پل 320.9 میٹر ( 1053 فٹ ) بلند ہے جبکہ اس کی لمبائی 1104 میٹر (3622 فٹ) ہے- اس پل کو 2012 میں عوام کے لیے کھولا گیا-
 
image
چین کے علاقے Changshu میں بنایا گیا یہ شاندار پل Sutong Bridge ہے اور یہ پل 1088 میٹر ( 3570 فٹ ) لمبا ہے- اس پل کی بلندی 306 میٹر ( 1,004 فٹ ) ہے- اس پل کا افتتاح 2008 میں کیا گیا-
 
image
Akashi-Kaikyo Bridge کے نام سے مشہور یہ پل جاپان کے علاقے Kobe میں تعمیر کیا گیا ہے- اس پل کی بلندی 298.3 میٹر ( 979 فٹ ) ہے جبکہ یہ پل 1991 میٹر ( 6532 فٹ ) لمبا ہے- اس پل کو عام عوام کے لیے 1998 میں کھولا گیا-
 
image
ہانگ کانگ میں تعمیر کردہ یہ پل Stonecutters Bridge کے نام سے جانا جاتا ہے- اس پل کا افتتاح 2009 میں کیا گیا- اس پل کی بلندی 298 میٹر ( 798 فٹ ) ہے جبکہ یہ پل 1018 میٹر ( 3340 فٹ ) لمبا ہے-
 
image
Yi Sun-sin Bridge نامی یہ پل ساؤتھ کوریا کے علاقے Yeosu میں تعمیر کیا گیا ہے- اور اس کا افتتاح بھی گزشتہ سال یعنی سنہ 2012 میں کیا گیا ہے- اس پل کی بلندی 270 میٹر ( 890 فٹ ) ہے جبکہ اس کی لمبائی 1545 میٹر ( 5069 فٹ ) ہے-
 
image
چین کے علاقے Jingzhou میں تعمیر کیا گیا یہ پل Jingyue Bridge کے نام سے مشہور ہے- اس پل کا افتتاح 2010 میں کیا گیا- یہ پل 265 میٹر (869 فٹ ) بلند ہے جبکہ 816 میٹر ( 2677 فٹ ) لمبا ہے-
 
image
ڈنمارک کے علاقے Slagelse میں تعمیر کیا گیا یہ پل Great Belt East Bridge کے نام سے جانا جاتا ہے- اس پل کو عوام کے لیے 1998 میں کھولا گیا- اس پل کی بلندی 254 میٹر ( 833 فٹ ) ہے جبکہ اس کی لمبائی 1624 میٹر ( 5328 فٹ ) ہے-
 
image
Zhongxian Huyu Expressway Bridge کے نام سے جانا جانے والا یہ پل بھی چین میں ہی تعمیر کیا گیا ہے- چینی علاقے Huangshi میں واقع اس پل کو 2010 میں کھولا گیا- اس پل کی بلندی 247.5 میٹر ( 812 فٹ ) ہے جبکہ اس کی لمبائی 460 میٹر ( 1510 فٹ ) ہے-
 
image
حال ہی میں چین نے ایک اور بلند پل کا افتتاح کیا ہے جو کہ چینی علاقے Jiujiang میں تعمیر کیا گیا ہے- 2013 میں کھولے جانے والے اس پل کی بلندی 244.3 میٹر ( 802 فٹ ) ہے جبکہ اس پل کی لمبائی 818 میٹر ( 2684 فٹ ) ہے-


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The list of the world's tallest bridges ranks bridges around the world by the height of their structure. The structural height of a bridge is the maximum vertical distance from the uppermost point of a bridge, such as the top of a bridge tower in a suspension bridge, down to the lowest visible point of a bridge, where its piers emerge from the surface of the ground or water.