چینی عامل بابا بن گیا راتوں رات کروڑ پتی

پاکستان میں جگہ جگہ عامل بابا موجود ہیں جو اکثر محبوب لاپھینکے قدموں جیسے اشتہارات کے ساتھ نمایاں نظر آتے ہیں، مگر اس میدان میں چینیوں نے اپنے پڑوسیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں تو ایک عامل راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔

یہ قصہ ہے چینی کے صوبہ ہونان کے 31 سالہ رہائشی لیو شون کا جن کا دعویٰ ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل روحانی طریقے سے آن لائن حل کرسکتے ہیں-
 

image


محبت کی تلاش ہو، یا گناہوں سے نجات، ساس سے تعلق بہتر بنانا ہو یا کچھ بھی لیو ہر ماہ اپنے صارفین سے 10 لاکھ یوآن بٹور رہا ہے، بلکہ اسے تو چینی ہیری پوٹر کا نام دے دیا گیا ہے۔

اس عامل کا کہنا ہے کہ جادو کا لکھنا ایک مقدس عمل ہے، اس سے آپ کا دل مطمئن ہوتا ہے۔

لیو نے اپنے کیرئیر کا آغاز اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے کیا مگر پھر اس نے عامل بابا بننے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ اس کے بقول اسے پراسرار مناظر دکھائی دیتے تھے اور وہ اس کے جواب ڈھونڈنا چاہتا تھا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Luo Shun, a 31-year-old from Hunan province, launched his internet business last October and has since been swamped with customers seeking paranormal solutions to their distinctly terrestrial problems. Mr Luo is now reportedly making one million yuan (£109,000) each month from clients who hoped to find love, atone for sins or improve relations with their mothers-in-law.