طالبات کے لیے خوش خبری ہے کہ اب انہیں کالج اور
یونیورسٹی جانے کیلیے بسوں اور ویگنوں میں دھکے نہیں کھانا پڑیں گے، پنجاب
حکومت انہیں بیٹری سے چلنے والے لیڈیز اسکوٹر فراہم کریگی۔
|
|
جنگ نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ کے بعد طالبات کو
کالج اور یونیورسٹی جانے کیلئے بیٹری سے چلنے والی اسکوٹرز دینے کا اعلان
کیا ہے٬ یہ لیڈیز اسکوٹر جنہیں اسکوٹیز بھی کہا جاتا ہے، اسی مالی سال کے
دوران تقسیم کی جائینگی۔
وزیر تعلیم کے مطابق ان کم خرچ بالا نشین اسکوٹیز کیلیے اسپانسر سے معاملات
طے پاچکے ہیں، اور جلد ہی یہ اسکوٹیز سڑکوں پر فراٹے بھرتی دکھائی دینگی۔
|