ایک نئی طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 4 بار
اسپرین کے استعمال سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔
|
|
امریکا کے ہاورڈ میڈیکل اسکول، ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ اور برگھم ایند
ویمن ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق کے مطابق جو خواتین ہفتے میں صرف چار مرتبہ
اسپرین کا استعمال کرتی ہیں ان میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ 42 فیصد تک کم
ہوجاتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسپرین کی کم مقدار کا استعمال سالانہ ہزاروں
زندگیوں کا بچاسکتا ہے۔
1994ء سے 2012ء تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران ہزاروں خواتین کو ہر
دوسرے روز سو ملی گرام اسپرین دی گئی،جس سے نہ صرف کینسر کے خطرے کی شرح
میں کمی دیکھی گئی بلکہ یہ کولون کینسر سے بھی بچاتی ہے۔
|
|
خیال رہے کہ اس سے پہلے ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی تھی کہ اسپرین کے
استعمال سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ |