متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی بلدیہ نے وزن میں خاطر
خواہ کمی لانے والے شہریوں کو انعام کے طور پر سونا دینے کا اعلان کیا ہے۔
دبئی کے ایک مقامی اخبار میں اشتہار شائع کروایا گیا ہے جس میں بلدیہ نے
کہا ہے کہ 16 اگست تک اپنا وزن دو کلو کم کرنے والے امارات میں مقیم شہریوں
کو فی کلو گرام ایک گرام سونا انعام میں دیا جائے گا۔
|
|
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اس مہم میں انعام کے تین اہل امیدواروں کا انتخاب
قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔
کامیاب امیدواروں کو فی کس 20 ہزار درہم مالیت کے مساوی سونے کا سکہ دیا
جائے گا جب کہ مہم میں وزن کم کرنے والے باقی افراد میں 20 ہزار درہم مالیت
کے سونے کے سکے مشترکہ طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔
مہم میں شریک امیدواروں سے اس بات کا حلف لیا جائے گا کہ وزن کم کرنے کے
لئے غیر صحت مند طریقے اختیار نہیں کریں گے۔
|