تخت برطانیہ کے تیسرے ولی عہد کی پیدائش

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کے بیٹا پیدا ہوا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شاہی وراثت کے قانون میں تبدیلی کے بعد اب یہ بیٹا برطانوی تخت کے دعویداروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہوگا۔
 

image


شہزادہ ولیم کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان بکنگھم پیلس کے باہر ایک بلیٹن آویزاں کر کے کیا گیا۔

شاہی خاندان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیٹے کا وزن آٹھ پاؤنڈ اور چھ اونس ہے۔

بکنگھم پیلس کے مطابق ملکہ برطانیہ بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

کینزنگٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ڈچز آف کیمبرج اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں اور وہ رات ہسپتال ہی میں رہیں گے۔‘
 

image

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی شاہی جوڑے کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

کیٹ کو بذریعہ کار ہسپتال لے جایا گیا اور اس موقع پر شہزادہ ولیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کیتھرین نے سینٹ میریز ہسپتال کے اسی ’لنڈو ونگ‘ میں اپنی اولاد کو جنم دیا جہاں خود ان کے شوہر شہزادہ ولیم اور ان کے بھائی شہزادہ ہیری پیدا ہوئے تھے۔

اس موقع پر ہسپتال کے اردگرد سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں اور جس وارڈ میں شہزادی کو رکھا گیا ہے اس کے داخلی دروازے پر بھی دو پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار نک وچیل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے صحافی کئی ہفتوں سے سینٹ میریز ہسپتال کے باہر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔

پرنس ولیم دو ہفتے کی چھٹی پر اپنی اہلیہ کیٹ کے ساتھ ہیں۔ ان دونوں کی شادی اپریل 2011 میں ہوئی تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Duke and Duchess of Cambridge’s baby son is the heaviest future king to be born in recent history. The as-yet-unnamed boy weighed a hefty 8lb 6oz when he was safely delived yesterday afternoon.His father William weighed 7lb 1.5oz when he arrived in 1982, while his grandfather the Prince of Wales weighed 7lb 6oz when he was born in 1948.