دنیا کی خطرناک ترین سڑکیں

دنیا بھر کے کئی دور دراز علاقے سڑکوں کی غیر معیاری تعمیر کی وجہ سے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں- اگرچہ دنیا میں چند ایسی سڑکیں بھی تعمیر کی گئی ہیں جو ناقص تو نہیں لیکن پھر بھی چند وجوہات کی بنا پر یہ خطرناک قرار دی گئی ہیں- ان کے خطرناک ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کا طرز تعمیر ہے جبکہ دیگر عوامل میں موسمی اثرات شامل ہیں-
 

Fairy Meadows Road in Pakistan
فیری میڈوز ہمالیہ کا ایک خوبصورت ترین مقام ہے اور نانگا پربت میں واقع ہے- اس علاقے کی ایک خصوصیت یہاں کے دشوار گزار پہاڑی راستے ہیں- تصویر میں نظر آنے والا روڈ بھی فیری میڈوز میں واقع ہے اور اس کا شمار دنیا کے خطرناک ترین روڈ میں ہوتا ہے- اس روڈ کے خطرناک ہونے کا سبب اس کا انتہائی تنگ ہونا ہے- اس کی تنگی اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس روڈ سے صرف پیدل چلنے والے یا پھر سائیکل سوار ہی گزر سکتے ہیں جبکہ یہ گاڑیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے-

image


Zoji La Pass in India
یہ روڈ انڈیا میں واقع ہے جسے Zoji La Pass کہا جاتا ہے- ہمالیہ کے دور دراز علاقوں اور پہاڑی کمیونٹیوں کے درمیان رابطے کا سبب یہی روڈ بنتا ہے- اس سڑک کے انتہائی تنگ ہونے کے سبب اسے بھارت کی سب سے خطرناک سڑک قرار دیا گیا ہے- اور اس کا شمار دنیا کے خطرناک ترین روڈ میں بھی ہوتا ہے- اس روڈ کے پرخطر ہونے کا سبب صرف اس کی موروثی حالت ہی نہیں بلکہ یہاں چلنے والی طوفانی ہوائیں اور بھاری برفباری بھی ہے- یہ سڑک 3528 میٹر کی بلندی پر واقع ہے-

image


Stelvio Pass in Italy
اس روڈ کو یورپ کے بلند ترین روڈ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اور یہ اٹلی کی چوٹیوں کے درمیان واقع ہے- اس روڈ کی مقبولیت کی ایک وجہ اس روڈ کا zigzag کی شکل میں ہونا ہے- اس مکمل روڈ پر 60 ٹرن موجود ہیں٬ جن میں سے صرف 48 ٹرن تو شمال مغرب میں ہیں- اس کے ٹیڑھے میڑھے راستے کی وجہ سے یہاں لاتعداد حادثات پیش آچکے ہیں- یہاں تک کہ دنیا کا ایک بہترین ڈرائیور بھی یہاں کے راستوں کے نا سمجھ سکنے کے باعث ایک مقابلہ ہار چکا ہے- انہیں وجوہات کی بنا پر اس روڈ کا شمار بھی دنیا کے خطرناک ترین روڈ میں ہوتا ہے-

image


Sichuan-Tibet Highway in China
چین میں واقع اس سڑک کو سیاچن- تبت ہائی وے کہا جاتا ہے- یہ سڑک 1500 میل طویل ہے اور تبت اور Chengdu کے درمیان میں واقع ہے- اس کا شمار بھی دنیا کی خطرناک ترین سڑکوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے اردگرد پہاڑوں سے اکثر لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے- اس کے علاوہ یہ سڑک 14 بلند ترین پہاڑوں پر سے گزرتی ہے اور اس سفر کے دوران تقریباً 100 مقبول ترین دریاؤں کا بھی گزر ہوتا ہے- ان دریاؤں میں قابل ذکر دادو دریا٬ لنت سنگ دریا٬ نوجیانگ دریا اور جنشا دریا ہیں- اس سڑک کے متعدد خطرناک حصے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیاں بھی اس سڑک پر اثرانداز ہوتی ہیں-

image


Trollstigen in Norway
یہ خطرناک ترین سڑک ناروے کے علاقے Rauma میں واقع ہے- اس تنگ ترین سڑک پر انتہائی تیز ترین موڑ موجود ہیں- یہ سڑک سطح سمندر سے تقریبا 1 کلومیٹر کی بلندی پر واقع ہے جبکہ اس کے ہر پوائنٹ کی چوڑائی دوسرے پوائنٹ سے مختلف ہے- یہ سڑک بڑی گاڑیوں کے انتہائی خطرناک ہے جیسے کہ بس یا ٹرک وغیرہ- اس کے علاوہ موسم سرما میں اس مقام پر برف باری ایک عام سی بات ہے-

image


Siberian Road to Yakutsk in Russia
Siberian سڑک وہ واحد سڑک ہے جو کہ انتہائی سرد ترین ہے- یہاں کا درجہ حرارت موسم سرما کے دوران منفی 45 فارن ہائیٹ ریکارڈ کیا گیا ہے- اور ساتھ ہی یہاں بھاری برفباری بھی ہوتی ہے جس کے باعث اس سڑک پر سفر پر کرنے والا کار ڈرائیور کچھ بھی دیکھنے سے قاصر رہتا ہے- انہی وجوہات کی بنا پر اس سڑک کو موسم سرما میں انتہائی غیر محفوظ اور خطرناک قرار دیا گیا ہے- لیکن بدقسمتی سے یہاں کے رہائشی اس سڑک کو ترک بھی نہیں کرسکتے کیونکہ یہی وہ واحد راستہ ہے جو روس کے شہر Yakutsk کو دوسرے علاقوں سے ملاتا ہے-

image


Taroko Gorge Road in Taiwan
تائیوان کا یہ خطرناک روڈ تائیوان کے قدیمی باشندوں نے چٹانوں کو کاٹ کر تخلیق کیا تھا- اس کا شمار بھی دنیا کی خطرناک ترین سڑکوں میں کیا جاتا ہے- اور اس کی وجہ سڑک کا انتہائی تنگ ہونا اور متعدد خطرناک موڑ کا موجود ہونا ہے- اس سڑک کی ابتدا Taichung کے Dongshi ضلع سے ہوتی ہے اور Suao-Hualien ہائی وے سے جا ملتی ہے- پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی یہ سڑک مشرقی اور مغربی ساحلوں سے جوڑی گئی ہے-

image


Halsema Highway in the Philippines
اس خوبصورت اور خطرناک ترین سڑک کو فلپائن کے بلند ترین ہائی وے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- 150 میل پر پھیلی ہوئی یہ سڑک انتہائی تنگ ہے اور اس پر سفر کے دوران کئی اتار اور چڑھاؤ آتے ہیں- یہ وہ واحد سڑک ہے جو کہ صوبے Benguet اور صوبے Baguio کو Luzon کے شمال سے جوڑتی ہے- اس کے خطرناک ہونے کی ایک وجہ موسم برسات میں یہاں ہونے والی مٹی کے تودے اور اوپر سے گرنے والے پتھر ہیں- یہ سڑک چھوٹی گاڑیوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہے٬ کیونکہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ اس تنگ سڑک سے گزرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image


Guoliang Tunnel Road in China
یہ خطرناک ترین روڈ چین کے صوبے Hunan کی Taihang پہاڑیوں میں واقع ہے- اس سڑک کو Guoliang گاؤں کے قدیمی مقامی دیہاتیوں نے بغیر کسی مشین کی مدد کے تعمیر کیا تھا- اس سڑک کو 1977 میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا- یہ سڑک 16 فٹ بلند اور 13 فٹ چوڑی ہے جبکہ اس میں 30 کھڑکیاں بھی بنائی گئی ہیں- یہ سڑک پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی ہے اور یہ موسم برسات میں انتہائی خطرناک ہوجاتی ہے-

image
Yungas Road in Bolivia
یہ دنیا کی خطرناک ترین سڑک ہے اور اسے عام طور پر “ موت کی سڑک “ کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ سڑک انتہائی بلندی پر واقع ہے اور پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی ہے- اس سڑک پر سے ہر سال سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں جن میں بعض بدقسمت گاڑیاں 1000 میٹر سے زیادہ نیچے جا گرتی ہیں- گزشتہ چند سالوں میں 300 زیادہ افراد اس سڑک سے سفر کے دوران اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے- یہاں خراب موسمی حالات میں دھند اور گرد شامل ہیں جس کے باعث ڈرائیور کو کچھ بھی نظر آنا مشکل ہوتا ہے-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Several remote areas around the world suffer from poor infrastructure either because of lack of sufficient funds to bankroll big-ticket projects or lack of technical capacity to construct quality roads. Though some of these roads are not inherently poor in quality, their conditions often tend to deteriorate through time due to inclement weather.