چین میں موجود دنیا کی انوکھی عمارت

ابھرتی ہوئی عالمی طاقت کے اظہار کیلئے چین نے حالیہ برسوں میں متعدد تاریخ ساز عمارات تعمیر کی ہیں مگر چین میں حال ہی میں تعمیر کی گئی عمارت باقی تمام عمارات سے انوکھی اور خوبصورت نظر آتی ہے۔

شنگھائی کے قریب تعمیر کی جانے والی 27 منزلہ شیرٹن ہیزو ہاٹ اسپرنگ ریزورٹ نامی یہ عمارت دور سے دیکھنے میں ایک بہت بڑا چمکتا ہوا ڈونٹ نظر آتی ہے۔
 

image


جھیل تھیو کے کنارے تعمیر کی جانے والی اس انوکھی عمارت میں 321 کمرے ہیں اور اسے چین کی نئی بااثر کاروباری طبقے کیلئے بہترین جگہ قرار دیا جارہا ہے۔

یہاں آنے والے افراد اس عمارت کو رات کے اندھیرے میں جگمگاتا دیکھ کر مسحور ہوکر رہ جاتے ہیں جبکہ دن میں بھی اس کا نظارہ دیکھنے والوں کو دنگ کردیتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ ایک شاندار ہوٹل کی عمارت ہے جو کہ گھوڑے کی نعل کی شکل میں تعمیر کی گئی ہے۔
 

image

اس ہوٹل کے ہر گیسٹ روم میں ایک ذاتی بالکونی٬ کام کرنے کے لیے میز٬ آرام دہ کرسی٬ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور ایل سی ڈی فلیٹ اسکرین ٹی وی کی سہولت موجود ہے-

اس ہوٹل کے تمام باتھ روم ماربل اور باتھ ٹب سے آراستہ ہیں- اس ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ فی رات 285 پاؤنڈ ہے-

یہاں آنے والے مہمانوں کے لیے اسٹیم روم اور فٹنس سینٹر کا انتظام کیا گیا ہے٬ جبکہ اس ہوٹل میں ایروبک کلاسز اور مساج ٹریٹمنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں-

ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کو لاتعداد سہولیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ آپ کو مصروف بھی رکھیں گی اور آرام بھی مہیا کریں گی-
 

image

ہوٹل میں ایک شادی ہال بھی بنایا گیا ہے جسے wedding island کا نام دیا گیا ہے- اس منفرد ہال کا مقصد شادی کے خاص دن کو یادگار بنانا ہے- شادی کے انتظامات میں مدد کے لیے ہوٹل کے ملازمین اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے-

موسم گرما میں ہوٹل میں ڈنر کے لیے ایک خوبصورت ٹیرس بھی تعمیر گیا ہے جہاں کھلی فضا میں بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے-

ہوٹل میں کاروباری افراد کے لیے بہت بڑے بڑے کانفرنس ہال اور میٹنگ روم بھی بنائے گئے ہیں جن کی خصوصیت یہ کہ یہاں خوبصورت جھیل کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے-
 

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

In keeping with its status as a rising global superpower, China is showing off its new wealth with an increasing number of landmark buildings. But this could be the most incredible yet. The 27-storey Sheraton Huzhou Hot Spring Resort, looms over the skyline of Huzhou, near Shanghai, in the shape of a massive glowing dounut.